سیرت طیبہ محبوب کبریا ﷺ — Page 69
حق میں ہر ایک تعمیل آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات بابرکات پر درود بھیجنے کا موجب ہوتی رہے گی ملاحظہ ہوں چند احادیث مبارکہ: ۱۔حضرت ابن عمر بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: مزدور کو اُس کی مزدوری اُس کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے ادا کرو۔“ (حدیقہ الصالحین دو نیا ایڈیشن صفحہ ۵۸۵) کتنا زریں اور پیارا اصول ہے اگر اس پر عمل ہو تو دنیا خوشحال ہو جائے۔۲- حضرت جابر بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: دو تین باتیں جس میں ہوں اللہ تعالیٰ اُسے اپنی حفاظت اور رحم میں رکھے گا اور اُسے جنت میں داخل کرے گا۔پہلی یہ کہ وہ کمزوروں پر رحم کرے دوسری یہ کہ وہ ماں باپ سے محبت کرے۔تیسری یہ کہ خادموں اور نوکروں سے اچھا سلوک کرے۔“ وو ( حديقة الصالحین نیا ایڈیشن صفحہ ۵۸۵،۵۸۴) -۳- حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” جب تم میں سے کسی کا نوکر کھانا تیار کر کے لائے اور تم اُسے اپنے پاس بٹھا کر نہ کھلا سکو تو کم از کم ایک دو لقمے تو اُسے کھانے کو دیدو کیونکہ اُس نے یہ کھانا محنت کر کے تمہارے لئے تیار کیا ہے اس میں اُس کا بھی حق ہے۔“ (حدیقہ الصالحین نیا ایڈیشن صفحہ ۵۸۴)۔حضرت جبیر بن مطعم " بیان کرتے ہیں کہ غزوہ حنین سے واپسی کے دوران ایک موقع پر کچھ اُجڈ دیہاتی آپ کے پیچھے پڑ گئے وہ بڑے اصرار سے سوال کر رہے تھے جب آپ انہیں دینے لگے تو انہوں نے اتنارش کیا کہ آپ کو مجبوراً ایک درخت کا سہارا لینا پڑا۔حتی کہ آپ کی چادر چھین لی گئی آپ نے فرمایا میری چادر مجھے واپس دے دو۔مجھے کیکروں کے بہت بڑے جنگل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے آپ نے فرمایا اگر اس وسیع جنگل کے برابر بھی میرے پاس اونٹ ہوں تو میں اُن کو تقسیم کرنے میں خوشی محسوس کروں گا۔اور تم مجھے کبھی بھی بخل سے کام لینے والا بڑہانکنے والا یا بز دلی دکھانے والا نہیں پاؤ گے۔( بخاری کتاب الجہاد۔بحوالہ حدیقۃ الصالحین نیا ایڈیشن صفحہ ۳۳) 69