سیرت طیبہ محبوب کبریا ﷺ

by Other Authors

Page 35 of 99

سیرت طیبہ محبوب کبریا ﷺ — Page 35

عورت ذات کی قدر کرو۔یتیموں کا مال نہ کھاؤ۔پاکیزگی اور پرہیز گاری کی زندگی اختیار کرو۔خدا کی عبادت کرو اُس کی یاد میں کھانا پینا تک بھول جاؤ راہِ خدا میں غریبوں کی مدد کے لئے خیرات کرو۔(صفحہ نمبر ۲۳۲ شانِ محمد محصہ اوّل) یہ تو ہوئی وہ تعلیم جو ابتداء میں ہی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے ماننے والوں کو دی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے تیئیس (۲۳) سالہ دور نبوت میں اپنی امت کو وہ تعلیم دی جو آب زر سے لکھے جانے کے قابل ہے اور دنیا میں کسی نبی کی تعلیم آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیم کے مقابلہ میں کوئی حیثیت نہیں رکھتی۔آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیم کا نور اور روشنی تمام جہانوں کے لئے ہدایت ، رہنمائی اور رحمت و برکت کا موجب ہوئی۔چنانچہ حضرت امام مہدی علیہ السلام نے فرمایا: روشنی ازوے بہر قومی رسید نور أو رخشید بر هر کشوری امی و در علم و حکمت بے نظیر زیں چہ باشد حجتے روشن ترے آں شراب معرفت دادش خدا کز شعاعش خیرہ شد ہر اخترے ہرا براہین احمدیہ حصہ اوّل روحانی خزائن جلد | صفحہ ۱۹،۱۸) ترجمہ: حضرت محمدصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پاکیزہ تعلیم اس قدر جامع الکمل اور اتم تھی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم کی روشنی کا نور دنیا کی ہر قوم کو منور کر گیا اور آپ کی محبت بھری تعلیم کا نور دنیا کی ہر مملکت اور ہر شہر میں خوشبو کی طرح پھیل گیا۔۔۔۔۔۔۔۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اگر چہ خودامی تھے لیکن آپ کی تعلیم علم اور حکمت کے خزانوں سے پر تھی اور ایسی بے نظیر تھی کہ دنیا اس کی مثال پیش کرنے سے قاصر ہے۔35