سیرت طیبہ محبوب کبریا ﷺ

by Other Authors

Page 33 of 99

سیرت طیبہ محبوب کبریا ﷺ — Page 33

(۳) آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اپنے اقوال اور احادیث مبارکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کاہر قول جو احادیث مبارکہ کی صورت میں ہمارے سامنے ہے وہ تمام کا تمام قرآن حکیم کی تفسیر پر مشتمل ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اُن تمام امور کو جو خداوند کریم نے اپنے پاک کلام میں اجمالی طور پر بیان فرما دیئے تھے اُن کو اپنی سنت یعنی پاکیزہ عمل کے ذریعہ اور اپنے صحابہ رضوان اللہ علیہم کے سامنے بیان کر کے قیامت تک کے لئے ایسا ذخیرہ دنیا کو دیا ہے کہ نہ کسی نبی نے ایسی جامع اور مکمل تعلیمات دیں اور نہ ہی آئندہ اس پاکیزہ تعلیم کے علاوہ اب کسی نئی تعلیم کی ضرورت باقی رہی۔آپ کی پاکیزہ ارفع واعلی تعلیم انسانیت کی ضرورت کے مطابق دونوں زبر دست پہلوؤں پر مشتمل ہے۔یعنی تعظیم امر اللہ اور شفقت علی خلق اللہ۔اور ہزاروں احادیث مبارکہ موجود ہیں اگر ہم بغور مطالعہ کریں تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیم ہمیں اپنے خالق و مالک حقیقی سے کامل روحانی تعلق پیدا کرنے کے تمام ذرائع بتلاتی ہے اور اُس کی خوشنودی حاصل کر کے ہی ہم انسانیت کے دائرہ میں رہ سکتے ہیں۔رِضْوَانُ مِنَ اللَّهِ اکبر یعنی اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنا ہی انسانی زندگی کا بنیادی مقصد ہے اور اللہ تعالیٰ کی رضا تب ہی حاصل ہو سکتی ہے جب ہم اُس کی وحدانیت پر کامل ایمان لا کر اعمال صالحہ بجالا وہیں۔آپ صلی اللہ علیہ وآلہ 33