سیرت طیبہ محبوب کبریا ﷺ — Page 29
(٢) آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بے نظیر تعلیم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں: ”ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم جو اول المسلمین ٹھہرے تو اس کا یہی باعث ہوا کہ اوروں کی نسبت علوم معرفت الہی میں اعلم ہیں یعنی علم اُن کا معارف الہیہ کے بارے میں سب سے بڑھ کر ہے اس لئے ان کا اسلام بھی سب سے اعلیٰ ہے اور وہ اول المسلمین ہیں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اس زیادت علم کی طرف اس دوسری آیت میں بھی اشارہ ہے جیسا کہ اللہ جل شانہ فرماتا ہے وَعَلَّمَكَ مَا لَمْ تَكُنْ تَعْلَمُ كَانَ فَضْلُ اللهِ عَلَيْكَ عَظِيمًا ( النساء: ۱۱۴) یعنی خدا تعالیٰ نے تجھ کو وہ علوم عطا کئے جو تو خود بخود نہیں جان سکتا تھا اور فضل الہی سے فیضانِ الہی سب سے زیادہ تیرے پر ہوا یعنی تو معارف الہیہ اور اسرار اور علوم ربانی میں سب سے بڑھ گیا اور خدا تعالیٰ نے اپنی معرفت کے عطر کے ساتھ سب سے زیادہ تجھے معطر کیا۔۔66 آئینہ کمالات اسلام صفحہ ۱۸۷،۱۸۶) آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خدائے رحمن نے ایسی پیاری مکمل ارفع واتم تعلیم عطا فرمائی جو پہلے کسی نبی کو نہیں دی گئی تھی بلکہ جب موسی جیسے بزرگ نبی کو یہ بشارت ملی کہ اُن کے بعد ایک عظیم الشان نبی آئے گا جو آتشی شریعت لانے والا ہوگا وہ ایسی تعلیم لائے گا جو بے نظیر اور لاثانی 29