سیرت طیبہ محبوب کبریا ﷺ

by Other Authors

Page 18 of 99

سیرت طیبہ محبوب کبریا ﷺ — Page 18

تَمَّتْ عَلَيْهِ صِفَاتُ كُلِّ مَزِيَّةِ خُتِمَتْ بِهِ نَعْمَاءُ كُلِّ زَمَانٍ (القصيده) ترجمہ: آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ہر قسم کی فضیلت کی صفات مکمل ہیں۔آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات اقدس پر ہر زمانہ کی نعمتیں ختم ( کامل ) کر دی گئیں۔نیز فرمایا هُوَ خَيْرُ كُلَّ مُقَرَّبِ مُتَقَدِّمٍ وَالْفَضْلُ بِالْخَيْرَاتِ لَابِزَمانِ ( القصيده) ترجمہ: آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہر مقرب سے افضل ہیں (اور شان میں سب سے بڑھے ہوئے ہیں ) اور ( یادر ہے کہ ) فضیلت لمبی عمر پانے سے نہیں بلکہ نیکیوں کی وجہ سے ہوتی ہے۔الغرض آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صفات کریمانہ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے شمائل حسنہ کے نا پیدا کنار سمندر کو دیکھ کر آپ کے عاشق صادق حضرت مسیح موعود اور مہدی معہود علیہ السلام نے یہ ترانہ گایا: شان حق ترے شمائل میں نظر آتی ہے پایا ترے پانے ہی اس ذات کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عاشق صادق حضرت امام مہدی علیہ السلام نے جس طرح اپنے پیارے آقا کی تعریف و توصیف بیان فرمائی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اخلاق کریمانہ اور اخلاق فاضلہ کی جس احسن رنگ میں تصویر کھینچی ہے اُس سے روح وجد میں آجاتی ہے چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: خدا تعالیٰ نے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سوانح کو دوحصوں پر منقسم کر دیا ایک حصہ 18