سیرت طیبہ محبوب کبریا ﷺ

by Other Authors

Page 16 of 99

سیرت طیبہ محبوب کبریا ﷺ — Page 16

وآلہ وسلم کی صداقت پر دی۔پس آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دوستوں ، دشمنوں ، سب کی نظر میں اخلاق حسنہ کا منبع تھے۔آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت طیبہ کا ہر ورق اپنے اندر اخلاق حسنہ کا منور حسن رکھتا ہے اور اس طرح انوار و برکات ارضی و سماوی سے پر ہے جیسے لہریں مارتا ہوا سمندرا اپنی روانی اور جوش میں کائنات کے ذرہ ذرہ کو اپنے ساتھ بہائے لئے جاتا ہے۔اسی طرح آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جس طرح اخلاق حسنہ کا خود مظاہرہ فرمایا جس سے دنیا کی آنکھیں خیرہ ہو گئیں۔وہاں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لاکھوں انسانوں کو بھی پاک و مظہر بنا دیا۔آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اخلاق حسنہ کی عرش بریں کے مالک نے بھی تعریف کی اور فرمایا: وَإِنَّكَ لَعَلَى خُلُقٍ عَظِيمٍ ه ( سورة القلم : ۵) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اسوہ حسنہ کی پیروی لازمی قراردی گئی اور فرمایا: لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ۔(سورة الاحزاب : ۲۲) اور یہاں تک کہہ دیا کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیروی کے بغیر خدا تعالیٰ کی محبت نہیں حاصل کر سکتے۔قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ ( سورة آل عمران : ۳۲) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے غلام صادق اور سچے محب حضرت امام مہدی علیہ السلام نے بھی آپ کی عظیم شان کے جلوے سے متاثر ہو فرمایا۔والله إِنَّ مُحَمَّدًا كَرِدَافَةٍ وَبِهِ الْوَصُوْلُ بِسُدَّةِ السُّلْطَانِ ( القصيده) ترجمہ : خدا کی قسم۔یقینا محمدصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ تعالیٰ کے لئے وزیر کی مانند ہیں۔اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہی کے واسطے سے خدائے بادشاہ کی چوکھٹ تک رسائی ہوتی ہے؟“ نیز حضرت اقدس نے فرمایا: 16