فرائض سیکریٹریان

by Other Authors

Page 33 of 67

فرائض سیکریٹریان — Page 33

فرائض سیکر یٹریان 33 (20) احمدیوں کی دینی اور اخلاقی حالت کا علم رکھنے اور انہیں دینی اور اخلاقی تعلیم سے واقف رکھنے کیلئے مرکزی ہدایات کے مطابق عمل درآمد کروانا۔(21) مقامی بیوت الذکر اور نماز سنٹرز میں درس قرآن کریم و حدیث و کتب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا انتظام کرنا اور ان میں افراد جماعت کا مناسب طریق پر امتحان لینے کا انتظام کرنا۔(22) سنٹرز میں ڈش لگوانا اور احباب اور مہمانوں کو وہاں لانا اور اس امر کی نگرانی کہ سنٹرز میں ڈشیں صحیح کام کرتی ہوں اور درست طور پر استفادہ ہور ہا ہو گا خیال رکھنا۔(23) مربی اور امیر صدر جماعت باہمی تعاون سے کام کریں گے۔مربی کیلئے ضروری ہوگا کہ وہ اپنی رپورٹ ماہانہ کارگزاری کی ایک نقل مقامی جماعت کو دے۔انتظامی معاملات میں مربی دخل نہیں دیں گے۔(24) سیکریٹری اصلاح وارشاد کے ذمہ ان دیگر فرائض کی بجا آوری بھی ہوگی جو مرکز کی طرف سے اس کے سپرد کئے جائیں۔☆☆☆) ایڈیشنل سیکریٹری اصلاح و ارشاد (تربيت نومبائعين) (1) اپنی جماعت کے جملہ نو مبائعین کے مکمل کوائف محفوظ رکھنا۔(2) نظام جماعت کا حصہ بنانے کے لئے مؤثر رابطہ کرنا۔(3) کمانے والے افراد کو لازمی چندوں اور مالی نظام میں شامل کرنا۔(4) نو مبائعین کو مواخات کے نظام میں شامل کرنا۔