فرائض سیکریٹریان — Page 17
فرائض سیکر یٹریان 17 اپنے عہد اور اپنی امانتیں پوری طرح ادا کر رہے ہیں۔ان کی حفاظت کر رہے ہیں۔۔جائزہ لیں کہ کوئی پہلو ایسا تو نہیں رہ گیا جس سے میرا ایمان وہیں رک گیا ہو۔مجھے تو حکم ہے کہ تم نے نیکیوں میں ترقی کرنی ہے۔جہاں نیکیوں میں ترقی رکی وہاں ایمان کی ترقی بھی رک جائے گی۔غرض یہ عہد اور امانتیں اس قدر ہیں جس کی انتہا نہیں۔( خطبه جمعه ۹ ستمبر ۲۰۰۵ء) 18 ہر عہدیدار پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری نبھائے۔ہر سیکر یٹری اپنے فرائض کی ادائیگی کا ذمہ دار ہے۔19 (خطبه جمعه ۵ دسمبر ۲۰۰۳ء) آنحضرت ﷺ کی اس خوبی کی وجہ سے کہ آپ کے دل میں لوگوں کیلئے نرمی اور محبت کے جذبات تھے لوگ آپ کے گردا کٹھے ہوتے تھے اور آپ کے پاس آتے تھے تو پھر میں اور آپ ہم کون ہوتے ہیں جو محبت اور پیار کے جذبات لوگوں کے لئے نہ دکھا ئیں اور امید رکھیں کہ لوگ ہماری ہر بات مانیں۔ہمیں تو اپنے آقا ﷺ کی اتباع میں بہت بڑھ کر عاجزی، انکساری، پیار اور محبت کے ساتھ لوگوں سے پیش آنا چاہئے۔(خطبه جمعه ۵ دسمبر ۲۰۰۳ء) 20 عہد یداروں کو پھر میں یہ کہتا ہوں کہ لوگوں کے لئے پیار اور محبت کے پر پھیلائیں۔خلیفہ وقت نے آپ پر اعتماد کیا ہے اور آپ پر اعتماد کرتے ہوئے اس پیاری جماعت کو آپ کی نگرانی میں دیا ہے۔ان کا خیال رکھیں۔ہر ایک احمدی کو یہ احساس ہو کہ ہم محفوظ پروں کے نیچے ہیں۔ہر ایک سے مسکراتے ہوئے ملیں چاہے وہ چھوٹا ہو یا بڑا ہو۔امراء کو چاہئے کہ وقت مقرر کریں کہ اس وقت دفتر ضرور حاضر ہوں گے اور پھر اس وقت میں لوگوں کی ضروریات