فرائض سیکریٹریان

by Other Authors

Page 9 of 67

فرائض سیکریٹریان — Page 9

فرائض سیکر یٹریان 9 اے لوگو جو ایمان لائے ہو! نبی کی آواز سے اپنی آوازیں بلند نہ کیا کرو اور جس طرح تم میں سے بعض لوگ بعض دوسرے لوگوں سے اونچی آواز میں باتیں کرتے ہیں اس کے سامنے اونچی بات نہ کیا کر وایسانہ ہوکہ تمہارے اعمال ضائع ہو جائیں اور تمہیں پتہ تک نہ چلے۔(الحجرات :۳) یقیناً وہ لوگ جو اللہ اور اس کے رسول کے حضور اپنی آواز میں دھیمی رکھتے ہیں یہی وہ لوگ ہیں جن کے دلوں کو اللہ نے تقویٰ کے لئے آزمالیا ہے۔ان کیلئے ایک عظیم بخشش اور بڑا اجر ہے۔(الحجرات :۴) باید مومن تو بھائی بھائی ہی ہوتے ہیں۔پس اپنے دو بھائیوں کے درمیان صلح کروایا (الحجرات : ۱۱) کرو اور اللہ کا تقویٰ اختیار کر تا کہ تم پر رحم کیا جائے۔اے لوگو جو ایمان لائے ہو! جب تمہیں یہ کہا جائے کہ مجلسوں میں ( دوسروں کیلئے ) جگہ کھلی کر دیا کرو تو کھلی کر دیا کرو، اللہ تمہیں کشادگی عطا کرے گا۔اور جب کہا جائے کہ اٹھ جاؤ تو اٹھ جایا کرو۔اللہ ان لوگوں کے درجات بلند کرے گا جو تم میں سے ایمان لائے ہیں اور خصوصاً ان کے جن کو علم عطا کیا گیا ہے اور اللہ اس سے جو تم کرتے ہو ہمیشہ باخبر رہتا ہے۔(المجادلۃ:۱۲) ⭑⭑⭑⭑⭑⭑