فرائض سیکریٹریان

by Other Authors

Page 8 of 67

فرائض سیکریٹریان — Page 8

(الانعام :۱۵۳) 8 اور جب بھی تم کوئی بات کرو تو عدل سے کام لوخواہ کوئی قریبی ہی ( کیوں نہ ) ہو۔اد سچے مومن تو وہی ہیں جو اللہ پر اور اس کے رسول پر ایمان لائیں اور جب کسی اہم اجتماعی معاملے پر غور کیلئے ) اس کے پاس اکٹھے ہوں تو جب تک اس کی اجازت نہ لے لیں، اٹھ کر نہ جائیں۔یقینا وہ لوگ جو تجھ سے اجازت لیتے ہیں یہی وہ لوگ ہیں جو اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لانے والے ہیں۔پس جب وہ تجھ سے اپنے بعض کاموں کی خاطر اجازت لیں تو ان میں سے جسے چاہے اجازت دے دے اور ان کے لئے اللہ سے مغفرت طلب کرتا رہ۔یقیناً اللہ بہت بخشنے والا (اور ) بار بار رحم کرنے والا ہے۔( النور : ۶۳) ا تمہارے درمیان رسول کا ( تمہیں) بلا نا اس طرح نہ بناؤ جیسے تم ایک دوسرے کو بلاتے ہو۔اللہ یقیناً ان لوگوں کو جانتا ہے جو تم میں سے نظر بچا کر چپکے سے نکل جاتے ہیں۔پس وہ لوگ جو اس کے حکم کی مخالفت کرنے والے ہیں وہ اس بات سے ڈریں کہ انہیں کوئی ابتلا آ جائے یا (النور:۶۴) دردناک عذاب آپہنچے۔اور اپنی چال میں میانہ روی اختیار کر اور اپنی آواز کو دھیمارکھ۔یقیناً سب سے بری (لقمن :۲۰) آواز گدھے کی آواز ہے۔لا یقینا تمہارے لئے اللہ کے رسول میں نیک نمونہ ہے ہر اس شخص کیلئے جو اللہ اور یوم آخرت کی امید رکھتا ہے اور کثرت سے اللہ کو یاد کرتا ہے۔(الاحزاب : ۲۲) اور جو اپنے رب کی آواز پر لبیک کہتے ہیں اور نماز قائم کرتے ہیں اور ان کا امر با ہی مشورہ سے طے ہوتا ہے اور اس میں سے جو ہم نے انہیں عطا کیا خرچ کرتے ہیں۔(الشوری:۳۹) اے لوگو جو ایمان لائے ہو! اللہ اور اس کے رسول کے سامنے پیش قدمی نہ کیا کرو اور اللہ کا تقویٰ اختیار کرو۔یقینا اللہ بہت سنے والا (اور ) دائمی علم رکھنے والا ہے۔(الحجرات :۲)