فرائض سیکریٹریان

by Other Authors

Page 67 of 67

فرائض سیکریٹریان — Page 67

فرائض سیکر یٹریان 67 (49) اگر کوئی مقامی محصل یا سیکرٹری مال جماعتی محاصل کو اپنے مصرف میں لے آئے تو نہ صرف محصل یا سیکرٹری مال اس رقم کی واپسی کا ذمہ دار ہوگا بلکہ اس جماعت کا امیر یا صدر اور آڈیٹر بھی اسی طرح ذمہ دار ہوں گے جنھوں نے اپنے فرض کی ادائیگی میں غفلت برتی ہو اور اس طرح مبینہ ضیاع اور نقصان میں معاون بنے ہوں۔(۳۸۲) (50) مقامی چندہ کا مصرف مقامی بیت الذکر کی معمول کی ضروریات ، مرکزی چندہ کی فراہمی ، مہمان نوازی ، مقامی اصلاح وارشاد کا خرچ، مقامی تعلیم کا خرچ ، دفتری سائر اخراجات، ڈاک سٹیشنری و دیگر اس قسم کی مقامی ضروریات پر ہوگا اور خاص حالات میں انفرادی امداد مثلاً امداد مساکین و تیمارداری و تمیز اولین وغیرہ پر ہو سکے گا۔(۳۸۹) تمت بالخير