فرائض سیکریٹریان — Page 43
فرائض سیکر یٹریان 43 (2) ایم ٹی اے انٹر نیشنل سے نشر ہونے والے پروگرام حسب ضرورت ریکارڈ کر کے محفوظ کرنا اور افراد جماعت کو مہیا کرنا۔(3) مرکز کی ایم ٹی اے کی ضروریات کے پیش نظر دینی علمی۔ادبی۔معلوماتی اور تفریحی پروگرام تیار کرنے کے لئے مدد کرنا اور ان کی رہنمائی کرنا۔(4) سیکریٹری سمعی بصری کے ذمہ ان دیگر فرائض کی بجا آوری بھی ہو گی جو مرکز کی طرف سے اس کے سپر د کئے جائیں۔☆☆) سیکریٹری امور عامه (1) سیکریٹری امور عامہ کے سپر د مقامی جماعت کے اندرونی معاملات مثلاً احتساب معاشی استحکام ، انتظام حصول ملازمت و دیگر ذرائع روزگار نظم و ضبط ، حفاظت ، خدمت خلق ، رفع تنازعات ، تنفیذ فیصلہ جات قضاء اور حصول اطلاعات وغیرہ ہوں گے۔(2) بیوت الذکر کی حفاظت و جائیداد سلسلہ احمدیہ کا خصوصیت کے ساتھا انتظام کرنا۔(3) افراد جماعت کی دنیاوی ترقی کیلئے ایسے ذرائع کا سوچنا جو ان کی انفرادی اور اجتماعی حالت کیلئے مفید ہوں اور ان پر عملدرآمد کرنے کی کوشش کرنا اور تمام ایسے کام جود نیاوی طور پر فائدہ مند ہوں انکی فہرست تیار کرتے رہنا اور تمام قسم کی ملازمتیں اور کام اور پیشے جو افراد اور جماعت کے لئے مفید ہوں ان کی فہرست تیار کرنا اور ان کے حاصل کرنے کیلئے تحریک کرنا اور مناسب طور پر ان کی مدد کرنا اور وہ پیشے جو زیادہ تر جماعت کی دینی و دنیاوی ترقی کے باعث ہوں ان کی فہرست تیار کرنا اور دینی مناسبت کے مطابق افراد جماعت کو ایک انتظام اور مناسہ تقسیم کے ماتحت ان کے سیکھنے کی طرف متوجہ کرنا۔