فرائض سیکریٹریان

by Other Authors

Page 32 of 67

فرائض سیکریٹریان — Page 32

32 جماعت اور ہر گروہ اور ہر فرد کے اعتراضات اور شکوک کے ازالہ کا انتظام کیا جائے۔اسی طرح جماعت کی دینی اور اخلاقی تربیت کا کام بھی اس سیکریٹری کے فرائض میں شامل ہوگا۔(11) بوقت ضرورت تربیتی اور تبلیغی جلسے و مذاکرے وغیرہ منعقد کروانا اور ان کا انتظام کرنا۔(12) ہر قسم کے مخالفانہ لڑ پچر سے اطلاع رکھنا اور اس کا جواب دلانے کے لئے کاروائی کرنا۔(13) مقامی جلسہ سالانہ کے پروگرام کا تیار کرنا اور اپنی نگرانی میں اس پر عمل کرانا اور جلسہ کے وقت میں جلسہ گاہ واسٹیج کا انتظام کرنا۔(14) اگر احمدیوں میں کوئی باہمی تنازعہ پیدا ہو یا تنازعہ کا اندیشہ ہو تو اصلاحی رنگ میں اس کے سدباب کی تدابیر اختیار کرنا بھی اس سیکریٹری کے ذمہ ہوگا۔(15) احمدیوں کو نماز روزہ۔زکوۃ۔حج وغیرہ کی طرف متوجہ رکھنا اور ان کی طرف رغبت پیدا کرانا اور ان کی سستی کو دور کرنے کی کوشش کرنا۔اسی طرح جماعت میں بد معاملگی اور بد عادات اور بد رسوم اور خلاف شریعت امور کے مٹانے کی کوشش کرنا۔(16) جماعت کو اعمال صالحہ بجالانے اور تقویٰ وطہارت میں ترقی کرنے کی طرف متوجہ کرتے رہنا۔(17) آئندہ نسل کی دینی اور اخلاقی حفاظت کی تدابیر اختیار کرنا۔(18) اختلافی اور عملی مسائل سے جماعت کو واقف کرانے اور صحیح عقائد کی تعلیم دینے اور اس سلسلہ میں جماعت کی نگرانی رکھنے کے لئے مرکزی ہدایات کی تعمیل کروانا۔(19) بيوت الذکر کا انتظام بھی اس سیکریٹری سے متعلق ہوگا۔