فرائض سیکریٹریان

by Other Authors

Page 30 of 67

فرائض سیکریٹریان — Page 30

فرائض سیکر یٹریان 30 (10) جنرل سیکریٹری کے ذمہ ان دیگر فرائض کی بجا آوری بھی ہوگی جو مرکز کی طرف سے اس کے سپرد کئے جائیں۔(☆☆☆☆☆) سیکریٹری اصلاح وارشاد (1) اصلاح وارشاد کو تمام شعبہ جات میں بنیادی حیثیت حاصل ہے کیونکہ تمام شعبہ جات سے متعلقہ تربیتی امور کا تعلق اصلاح وارشاد سے ہے تعلیم و تربیت، رشتہ ناطہ میں شادی بیاہ سے متعلقہ تربیتی امور تعلیم القرآن اور وقف عارضی جیسے اہم شعبہ جات کا تعلق اصلاح وارشاد سے تو ظاہر وباہر ہے۔مال سے متعلقہ شعبہ جات کا تعلق بھی اصلاح وارشاد سے بنتا ہے۔کیونکہ چندہ جات کی ترغیب دلانا، چندوں میں ست افراد کو متوجہ کرنا اور نادہندگان اور بقایا داروں کو چندہ کی ادائیگی کی طرف مائل کرنا بھی اصلاح وارشاد کا کام ہے۔(2) پھر سیکریٹری تربیت یا اصلاح وارشاد ہے۔ان کو بھی بہت فعال کرنے کی ضرورت ہے۔اگر یہ سیکر یٹریان تربیت یا اصلاح وارشاد بعض جگہوں پر کہلاتے ہیں اپنے معتین پروگرام بنا کر نچلے سے نچلے لیول سے لے کر مرکزی لیول تک کام کریں جس طرح کام کرنے کا حق ہے۔تو امور عامہ کے مسائل بھی اس تربیت سے حل ہو جائیں گے، رشتہ ناطہ کے مسائل بھی بہت حد تک کم ہو جائیں گے۔“ خطبات مسر در جلد اوّل صفحه ۵۲۰ -۵۲۱) (3) ”جہاں جہاں ہماری ( بیوت الذکر ) ہیں سینٹرز ہیں وہاں احمدی ان ( بیوت الذکر ) سے کتنی دور کتنے فاصلے پر رہتے ہیں۔کسی نماز میں زیادہ حاضری ہوتی ہے اور کتنے فیصد لوگ شامل ہوتے ہیں۔“ ( خطبہ جمعہ ۸۔اپریل ۲۰۰۶ء) مجلس عاملہ ہر دوسرے مہینے اپنے اجلاس میں نمازوں کی صورت حال کا جائزہ لے۔خاص