فرائض سیکریٹریان

by Other Authors

Page 29 of 67

فرائض سیکریٹریان — Page 29

جنرل سیکریٹری 29 (1) جنرل سیکریٹری کا فرض ہوگا کہ وہ مقامی۔حلقہ وار۔( جیسی بھی صورت ہو ) حسب قواعد عہدہ داران کے انتخابات کروائے۔(2) جنرل سیکریٹری کا فرض ہوگا کہ وہ امیر یا صدر جماعت کی منظوری سے مجلس عاملہ کا اجلاس بلائے اور دیگر عہدیداروں کو اس اجلاس کی اطلاع کرے۔(3) مجلس عاملہ کے اجلاس کی کاروائی کیلئے ایجنڈا تیار کرنا اور اس ایجنڈے کو مجلس عاملہ میں پیش کرنا اور اجلاس کی کاروائی کو ایک رجسٹر میں درج کرنا۔(4) مجلس عاملہ میں ہونے والے فیصلہ جات کو متعلقہ سیکر یٹریان تک پہنچانا۔(5) مجلس عاملہ کے فیصلہ جات کے بارہ میں سیکر یٹریان سے رابطہ کر سے تعمیل کی کاروائی کی رپورٹ حاصل کرنا۔(6) فیصلہ جات کی عدم تعمیل یا کی بیشی کے لئے یاد دہانی کروانا اور امیر جماعت اور صدر جماعت کو رپورٹ کرنا۔(7) اگر مقامی جماعت کے لئے مستقل یا عارضی عملہ یا کارکنان کی ضرورت ہو تو اس ضرورت کو پورا کرنا جنرل سیکریٹری کا فرض ہوگا۔(8) جنرل سیکریٹری کا فرض ہوگا کہ اپنی اور دیگر عہدیداران کے کام کی ماہوار رپورٹ بتوسط امیر یا صدر مجلس عاملہ میں پیش کیا کرے۔(9) جنرل سیکر یٹری کو یہ حق ہوگا کہ جب وہ یہ دیکھے کہ کوئی عہد یدار یا کوئی فرد جماعت ایسا کام کرنے لگا ہے کہ جو اس کی رائے میں مفاد سلسلہ کے خلاف ہے تو وہ اسے اس کام کے کرنے سے روکنے کیلئے امیر یا صدر جماعت کو فوری رپورٹ کرے۔