فرائض سیکریٹریان

by Other Authors

Page 15 of 67

فرائض سیکریٹریان — Page 15

فرائض سیکر یٹریان 15 ہورہے ہیں۔ایک اپنے فرائض صحیح طرح انجام نہ دے کر ، دوسرے خلیفہ وقت کے اعتماد کو ٹھیس پہنچا کر خلیفہ وقت کے علم میں صحیح صورت حال نہ لا کر۔نمائندے کی حیثیت سے جیسا کہ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ عہدیداران کا یہ فرض بنتا ہے کہ خلیفہ وقت کو ایک ایک بات پہنچائیں۔(خطبہ جمعہ یکم جولائی ۲۰۰۵ء) 10 امراء صدران ، عہدیداران یا کارکنان جو بھی ہیں ان کا اصل کام تو یہ ہے کہ اپنے اندر بھی اور لوگوں میں بھی نظام جماعت کا احترام پیدا کیا جائے۔اور اسی طرح جماعت کے تمام افراد کا بھی یہی کام ہے کہ اپنے اندر بھی اور اپنی نسلوں میں بھی جماعت کا احترام پیدا کریں۔11 (خطبه جمعه ۵ دسمبر ۲۰۰۳ء) اپنے سے بالا عہد یداروں کا احترام اور ان کی اطاعت بہت ضروری ہے۔اگر آپ کو اپنے سے بالا عہدیدار کی طرف سے کوئی خدمت سپرد کی جاتی ہے اور آپ کو اس سے شکایت ہے تو چاہئے کہ پہلے اطاعت کرتے ہوئے وہ کام کریں پھر عہدیدار کو بتائیں کہ مرکز خلیفہ وقت کو شکایت کروں گا کہ آپ نے فلاں بات غلط کی ہے۔(الفضل انٹرنیشنل کے جولائی ۲۰۰۶ء) 12 بعض اوقات عہدیداروں کے اپنی گھریلو زندگی میں نمونے ٹھیک نہیں ہوتے اپنی بہوؤں، دامادوں، بچوں اور بیویوں سے جھگڑے ہوتے ہیں ایسی کمزوریوں کو دور کرنے کی بھی کوشش کرنی چاہئے اور اگر نہ کر سکیں تو پھر اپنے آپ کو جماعتی خدمت سے فارغ کر لیں۔الفضل انٹر نیشنل کے جولائی ۲۰۰۶ ء )