فرائض سیکریٹریان — Page 54
54 کے مالی جہاد میں شامل کرنا۔(3) احباب جماعت کو اپنے مرحومین کی طرف سے بھی چندہ کی ادائیگی کی تحریک کرنا۔(4) احباب جماعت سے چندہ وقف جدید کے وعدہ جات لینا اور ان کا انفرادی ریکارڈ رکھنا۔(5) دفتر نظامت مال وقف جدید کی طرف سے بھجوائے گئے ٹارگٹ کو پورا کرنے کی کوشش کرنا۔(6) نظامت مال وقف جدید کی طرف سے یوم یا ہفتہ یا عشرہ منانے کی تحریک پر اس کا انتظام کرنا۔(7) سیکریٹری وقف جدید کے ذمہ ان دیگر فرائض کی بجا آوری بھی ہوگی جو مرکز کی طرف سے اس کے سپر د کئے جائیں۔☆☆☆☆☆ متفرق (1) کوئی سیکریٹری اپنا قائمقام خود مقرر نہیں کرے گا۔(2) سلسلہ کے تمام عہدیداران کا فرض ہوگا کہ کوئی ایسا کام نہ کریں جس سے سلسلہ کے نام یا عزت کو صدمہ پہنچتا ہو یا مرکزی نظام کی ہتک لازم آتی ہو یا کوئی ایسی ذمہ داری عائد ہوتی ہو جس کے برداشت کی اس میں طاقت نہ ہو یا جس سے سلسلہ کے کسی مقصد کے حصول میں روک حائل ہوتی ہو یا جس سے فتنہ فساد کے پیدا ہونے کا اندیشہ ہو یا جس سے سلسلہ کے دوسرے کاموں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو یا جس میں کسی کی حق تلفی ہوتی ہو۔وغیرہ ذالک۔(3) سیکر یٹریان کو یہ حق حاصل نہ ہوگا کہ وہ کوئی ایسی نئی سکیم بغیر منظوری یا اجازت