فرائض سیکریٹریان

by Other Authors

Page 44 of 67

فرائض سیکریٹریان — Page 44

44 (4) وہ تمام امور جو کسی دوسرے شعبہ کے سپرد نہیں وہ سیکریٹری امور عامہ سے متعلق سمجھے جائیں گے۔(5) سیکریٹری امور عامہ صرف ایسے امور میں دخل دینے کا اختیار رکھتا ہے جو انتظامی نوعیت کے ہوں اور سلسلہ کے حقوق سے متعلق ہوں۔تنازعات کی صورت میں فریقین کی باہمی رضامندی سے جھگڑوں کو دور کروانا اور صلح صفائی کروانا سیکر یٹری امور عامہ کے سپر دہوں گے لیکن قضائی معاملات میں فیصلہ کرنے کا اور دخل دینے کا کوئی اختیار نہ ہوگا۔باہمی تصفیہ میں نا کامی کی صورت میں فریقین کو ثالثی طریق یا قضاء کے ذریعہ معاملات طے کروانے کا مشورہ دینا۔(6) سیکریٹری امور عامہ کو کسی رنگ میں بھی قاضی بننے کا اختیار نہ ہوگا یعنی اس کو صرف ایسے کاموں میں دخل دینے کا حق ہو گا جو انتظامی ہوں اور افراد کے حقوق سے تعلق نہ رکھتے ہوں بلکہ سلسلہ کے حقوق سے تعلق رکھتے ہوں۔اسکو ہر گز کسی شخصی معاملہ میں سزاد ینے کا حق نہ ہوگا۔نیز اس کا کام قضاء کے فیصلوں کی تنفیذ تک محدود ہے۔(7) جماعتی وقار کے منافی حرکات سے آگاہ رہنا اور تربیت واصلاح کی کاروائی کرنا نیز جماعت کے اندر منافق وفتنہ پسند عناصر پر نظر رکھنا۔اسی طرح احباب جماعت کے لین دین اور دیگر حقوق تلفی کے معاملات میں نظام جماعت کے تحت ہی تصفیہ کروانے کا پابند کرنا۔(8) جن باہمی تنازعات میں تصفیہ کرانا سیکریٹری امور عامہ کے سپر د ہو اس کے لئے ضروری ہے کہ ان کا تصفیہ جلد از جلد کروادے۔اختیار کرنا۔(9) افراد جماعت کی جسمانی صحت اور تندرستی کے وسائل سوچنا اور مناسب تدابیر (10) جماعتی مخالفانہ کاروائیوں اور مخالفین کی معاندانہ سرگرمیوں اور واقعات مثلاً