فرائض سیکریٹریان — Page 31
طور پر ایجنڈا میں نمازوں کا جائزہ رکھیں۔“ (افضل افرنیشنل ۱۴۔اکتوبر ۱۳۲۵) (4) جماعت کے عقائد اور تعلیم اور بنیادی دینی امور کا سب کو علم ہونا چاہئے۔الفضل انٹر نیشنل ۱۶ جون ۲۰۰۶ء ) 31 (5) جولوگ بیت الذکر سے رابطہ رکھتے ہیں ان تک تو با نہیں ہوئی جاتی ہیں جو رابطہ نہیں رکھتے 66 ان کی تربیت کیلئے زیادہ کوشش کی ضرورت ہے۔( الفضل ۲ جون ۲۰۰۴ء) (6) ایسے لوگ جن کے آباء واجداد احمدی تھے لیکن ان کی اولا داب رابطہ میں نہیں ہے ان سے رابطہ کریں اور ان کو ( بیت الذکر ) لا ئیں اور پھر یہ رابطہ مستقل رکھیں۔الفضل انٹر نیشنل ۲۸ اپریل ۲۰۰۶ء) (7) MTA کا جائزہ لیں کہ کتنے لوگ سنتے ہیں اور کتنے نہیں۔“ الفضل انٹر نیشنل ۲۸ اکتوبر ۲۰۰۵ء ) ( 8 ) ہر چھٹا خطبہ تربیت کے اوپر ہونا چاہئے۔اور ہر چوتھا خطبہ مالی قربانی ( الفضل انٹر نیشنل ۲۶ مئی ۲۰۰۶ء) پر ہوا اور عبادات پر ہو۔"❝ (9) اصلاحی کمیٹی کو بھی Active کریں۔اصلاح کا کام بہت بڑا ہے۔کسی کی اصلاح کرنے میں ہرگز تھکنا نہیں بلکہ چار ہزار دفعہ بھی کہنا پڑے تو کہیں۔نہ تھکنا ہے اور نہ مایوس ہونا ہے۔نرمی سے سمجھاتے چلے جانا ہے۔( الفضل انٹر نیشنل اکتوبر ۲۰۰۵ء) (10) سیکریٹری اصلاح وارشاد کا یہ کام ہو گا کہ جہاں تک ممکن ہو یعنی اپنی انتہائی طاقت کے ساتھ اپنے متعلقہ علاقہ میں بصورت احسن ( دین حق) اور احمدیت کی تبلیغ کے پہنچانے کا انتظام کرے۔اس کا فرض ہو گا کہ تبلیغ کے بہترین ذرائع دریافت کرے اور ان سے کام لیکر دنیا کے ہر حصہ میں ( دین حق ) واحمدیت کی اشاعت کی تدابیر اختیار کرے حتی کہ اپنے متعلقہ علاقہ کا کوئی انسان ( دین حق ) اور احمدیت کی تبلیغ سے باہر نہ رہ جاوے اور حتی الوسع ہر