فرائض سیکریٹریان

by Other Authors

Page 18 of 67

فرائض سیکریٹریان — Page 18

فرائض سیکر یٹریان 18 پوری کریں۔بعض امراء یہ کرتے ہیں کہ اپنے نمائندے بٹھا دیتے ہیں اور ان نمائندوں کو یہ اختیار نہیں ہوتا کہ فلاں فیصلہ بھی کرنا ہے۔اب اگر اس فیصلے کے لئے جانا پڑے تو پھر ان کو انتظار کرنا پڑتا ہے۔اس لئے ضروری ہے کہ امراء خود جائیں یا پھر اپنے نمائندے کو پورے اختیار دیں۔( خطبه جمعه ۳۱ دسمبر ۲۰۰۴ء) 21 و اقصدفی مشیک و اغضض من صوتک (لقمان: ۲۰) تمہارے ساتھ چونکہ کمزور لوگ بھی ہوں گے اس لئے ایسی طرز پر چلنا کہ کمزور رہ نہ جائیں۔بے شک تم آگے بڑھنے کی کوشش کرو مگر اتنے تیز بھی نہ ہو جاؤ کہ کمزور طبائع بالکل رہ جائیں۔دوسرے جب بھی تم کوئی حکم دو، محبت پیار اور سمجھا کر دو۔اس طرح نہ کہو کہ ہم یوں کہتے ہیں ( تو قرآن شریف کی تعلیم تو یہ ہے کہ محبت اور پیار سے حکم دو، نہ کہ آرڈر ہو) بلکہ ایسے رنگ میں بات پیش کرو کہ لوگ اسے سمجھ سکیں اور وہ کہیں کہ اس کو تسلیم کرنے میں تو ہمارا اپنا فائدہ ہے۔واغضض من صوتک کے یہی معنی ہیں۔( اقتباس حضرت مصلح موعودؓ بیان فرموده خطبه جمعه ۵ دسمبر ۲۰۰۳ء) 22 یہ ذہن میں رکھیں کہ لوگوں سے نرمی سے پیش آنا ہے۔ان کے دل جیتنے ہیں۔ان کی خوشی غمی میں ان کے کام آنا ہے۔اگر آپ یہ فطری تقاضے پورے نہیں کرتے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ایسے عہد یدار کے دل میں تکبر پایا جاتا ہے۔$23 ( خطبه جمعه ۵ دسمبر ۲۰۰۳ء) والكاظمين الغيظ والعافين عن الناس (ال عمران: ۱۳۵)