فرائض سیکریٹریان

by Other Authors

Page 16 of 67

فرائض سیکریٹریان — Page 16

فرائض سیکر یٹریان 13 16 106 آپس میں ناراضگیاں چھوڑیں محبتیں بڑھا ئیں سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔عہد یداروں کو وسعت حوصلہ سب سے زیادہ دکھانی چاہئے۔جب آپ لوگ سو فیصد عمل نہیں کریں گے تو پھر دوسرے اس پر کیا عمل کریں گے۔14 (الفضل انٹر نیشنل ۲۱ اکتوبر ۲۰۰۵ء) ہمیشہ ذہن میں رکھنا چاہئے کہ برکت ہمیشہ نظام جماعت کی اطاعت اور اس کے ساتھ وابستہ رہنے میں ہی ہے۔اس لئے اگر کبھی کسی کے خلاف غلط فیصلہ ہو جاتا ہے تو جیسا کہ میں نے پہلے کہا ہے کہ صبر کا مظاہرہ کرنا چاہئے، بے صبری کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہئے۔15 ( خطبه جمعه ۲۷ اگست ۲۰۰۴ ء ) ہمارے ہاں قضاء کا ایک نظام ہے، مقامی سطح پر بھی اور مرکزی سطح پر بھی ، جماعتوں میں بھی۔تو قضاء کے معاملات بھی ایسے ہیں جن میں ہر قاضی کو خالی الذہن ہوکر ، دعا کر کے، پھر معاملہ کو شروع کرنا چاہئے۔16 ( خطبه جمعه ۵ دسمبر ۲۰۰۳ء) ہر فرد جماعت یہ دعا کرے کہ جو عہد یدار منتخب ہوئے ہیں وہ ہمیشہ اس امانت کے ادا کرنے کے حق کو اس کے مطابق ادا کرتے رہیں۔اور کبھی کوئی مشکل نہ آئے کبھی کوئی ابتلاء نہ آئے جو عہدیدار اور افراد جماعت کے لئے کسی بھی قسم کی ٹھوکر کا باعث بنے۔(خطبہ جمع ۳۱ دسمبر ۲۰۰۴ء) 17 عہد یداروں کے عہد ہیں۔ان کے سپر دامانتیں ہیں۔وہ جائزے لیں کہ کہاں تک وہ