فرائض سیکریٹریان — Page 13
فرائض سیکر یٹریان کیا جائے۔دیانت، محنت، علم 13 113 جب تک کسی میں یہ ہر سہ صفات موجود نہ ہوں تب تک انسان کسی لائق نہیں ہوتا۔اگر کوئی شخص دیانت دار اور محنتی بھی ہو لیکن جس کام میں اس کو لگایا جائے اس فن کے مطابق علم اور ہنر نہیں رکھتا تو وہ اپنے کام کو کس طرح پورا کر سکے گا۔اور اگر علم رکھتا ہے محنت بھی کرتا ہے، دیانت دار نہیں تو ایسا آدمی بھی رکھنے کے لائق نہیں اور اگر علم و ہنر رکھتا ہے، اپنے کام میں خوب لائق ہے اور دیانت دار بھی ہے مگر محنت نہیں کرتا تو اس کا کام بھی ہمیشہ خراب رہے گا۔غرض کارکن میں ہر سہ ۳ صفات کا ہونا ضروری ہے۔(ذکر حبیب از مفتی محمد صادق صفحه ۲۰۸ 64 امراء بھی صدران بھی اور عہدیداران بھی اور ذیلی تنظیموں کے عہدیداران بھی کہ وہ خلیفہ وقت کے مقرر کردہ انتظامی نظام کا ایک حصہ ہیں اور اس لحاظ سے خلیفہ وقت کے نمائندے ہیں۔اس لئے ان کی سوچ اپنے کاموں کو اپنے فرائض کو انجام دینے کے لئے اسی طرح چلنی چاہئے جس طرح خلیفہ وقت کی اور انہیں ہدایات پر عمل ہونا چاہئے جو مرکزی طور پر دی جاتی ہیں۔+5 خطبه جمعه ۳۱ دسمبر ۲۰۰۴ء) امراء ہوں ،صدران ہوں، ہر وقت یہ ذہن میں رکھیں کہ خلیفہ وقت کے نمائندے کے طور پر جماعتوں میں متعین کئے گئے ہیں اور اس لحاظ سے انہیں ہر وقت اپنا جائزہ لیتے رہنا چاہئے۔6 ( خطبه جمعه ۵ دسمبر ۲۰۰۳ء) وہ تمام عہدیدار چاہے ذیلی تنظیموں کے عہد یدار ہوں چاہے جماعتی عہد یدار ہوں،