فرائض سیکریٹریان

by Other Authors

Page 12 of 67

فرائض سیکریٹریان — Page 12

ارشادات 1 ہماری جماعت میں شہ زوروں اور پہلوانوں کی طاقت رکھنے والے مطلوب نہیں بلکہ ایسی قوت رکھنے والے مطلوب ہیں جو تبدیلی اخلاق کے لئے کوشش کرنے والے ہوں۔یہ ایک امر واقعی ہے کہ شہ زور اور طاقت والا وہ نہیں جو پہاڑ کو جگہ سے ہٹا سکے۔نہیں نہیں۔اصلی بہادر وہی ہے جو تبدیلی اخلاق پر مقدرت پاوے۔پس یا درکھو کہ ساری ہمت اور قوت تبدیلی اخلاق میں صرف کردو، کیونکہ یہی حقیقی قوت اور دلیری ہے۔2 ( ملفوظات جلد اوّل صفحہ ۸۸) اخلاق دوسری نیکیوں کی کلید ہے۔جولوگ اخلاق کی اصلاح نہیں کرتے وہ رفتہ رفتہ بے خیر ہو جاتے ہیں پس یاد رکھو کہ اخلاق کی درستی بہت ضروری چیز ہے، کیونکہ نیکیوں کی ماں اخلاق ہی ہے۔خیر کا پہلا درجہ جہاں سے انسان قوت پاتا ہے اخلاق ہے۔اخلاقی خوبصورتی ایک ایسی خوبصورتی ہے جس کو حقیقی خوبصورتی کہنا چاہئے۔بہت تھوڑے ہیں جو اس کو پہچانتے ہیں۔کسی کو اخلاقی قوت نہیں دی گئی مگر اس کو بہت سی نیکیوں کی تو فیق ملی۔ترک اخلاق ہی اخلاق نیکیوں کی کلید ہے۔بدی اور گناہ ہے۔( ملفوظات جلد اول صفحه ۳۵۴) 3۔صفات کارکن جب تک کسی شخص میں تین صفتیں نہ ہوں وہ اس لائق نہیں ہوتا کہ اس کے سپر د کوئی کام 12 12