فرائض سیکریٹریان

by Other Authors

Page 11 of 67

فرائض سیکریٹریان — Page 11

فرائض سیکر یٹریان (ترندی) 11 حضرت جریر کہتے ہیں کہ جب سے میں نے اسلام قبول کیا ہے تو آنحضرت ملے نے مجھے ملاقات سے منع نہیں فرمایا اور جب بھی نبی ہے مجھے دیکھتے تو مسکرا دیتے تھے۔(بخاری) حضرت عائشہؓ سے روایت ہے بیان کرتی ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا مسلمان کو سزا سے بچانے کی حتی الامکان کوشش کرو۔اگر اس سے بچنے کی کوئی راہ نکل سکتی ہو تو معاملہ رفع دفع کرنے کی سوچو۔امام کا معاف اور درگز رکرنے میں غلطی کرنا سزا دینے میں غلطی کرنے سے بہتر ہے۔(ترمذی) آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ تمہارے بہترین سردار وہ ہیں جن سے تم محبت کرتے ہو اور وہ تم سے محبت کرتے ہیں۔تم ان کیلئے دعا کرتے ہو اور وہ تمہارے لئے دعا کرتے ہیں۔(مسلم) آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ جب کوئی حاکم سوچ سمجھ کر پوری تحقیق کے بعد فیصلہ کرے۔اگر اس کا فیصلہ صحیح ہے تو اس کو دو ثواب ملیں گے اور باوجود کوشش کے اس سے غلط فیصلہ ہو گیا تو اسے ایک ثواب اپنی کوشش اور نیک نیتی کا بہر حال ملے گا۔آنحضرت ﷺ نے فرمایا ہے سَيِّدُ الْقَوْمِ خَادِمُهُمْ قوم کا سردار اور لیڈر تو ان کا خادم ہوتا ہے۔مَنْ لَا يَشْكُرُ النَّاسَ لَا يَشْكُرُ اللهَ (بخاری) جو بندے کا شکر ادا کرنا نہ سیکھے وہ خدا کا کہاں کر سکتا ہے۔جو بندے کا نہیں کرتا وہ خدا کا بھی شکر نہیں کرتا۔