مسلمانوں کے سائنسی کارنامے — Page 73
133 132 4۔اس نے بتایا کہ تانبہ ہوا لگنے پر سبز رنگ کا ہو جاتا ہے مگر اسے حرارت دی جائے تو یہ سیاہ رنگ کا یعنی کا پر آکسائڈ ہو جاتا ہے، جس سے بالوں کو رنگا جا سکتا ہے۔[37] वर्षों المستوقد موقع الوقر نوز تدى الما يعلم ما يجعل فيهان وهل الصورة۔الکندی کے ایک مخطوطے میں بیان کیے گئے نویں صدی عیسوی میں عرق گلاب کشید کرنے کے دو برتن ڈاکٹر احمد حسن ذویل (امریکہ) بیسویں صدی کے مشہور و معروف کیمیاداں ہیں۔ان کی پیدائش مصر میں ہوئی۔اسکندریہ یونیورسٹی (مصر) سے ایم اے کرنے کے بعد بین سلوانیا یو نیورسٹی ( University Pennsylvania) سے انہوں نے 1974ء میں ڈاکٹریٹ کیا۔ا نیشنل اکیڈمی آف سائنس، امریکن اکیڈمی آف سائنس، تھرڈ ورلڈ اکیڈمی آف سائنس کے ممبر ہیں۔ان کو دنیا بھر سے پچاس کے قریب انعامات مل چکے ہیں۔مصر کی حکومت ان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ان پر ڈاک ٹکٹ جاری کر چکی ہے۔اس وقت وہ کیلی فورنیا انسٹی ٹیوٹ ٹیکنالوجی (Caltech) میں کیمیکل فزکس کے پروفیسر ہیں۔ان کو 1999ء میں کیمسٹری کا نوبل انعام دیا گیا ہے کیونکہ انہوں نے فیمٹو کیمسٹری (Femto Chemistry) میں دنیا کا تیز ترین کیمرہ ایجاد کیا ہے جو کیمیائی رد عمل کے دوران ایک مالیکیول (molecule) کے اندر ایٹمز (atoms) کو دیکھ سکتا ہے۔ان کی خود نوشت سوانح عمری دو پیج تھر و ٹائم ( Voyage Through Time) دو سال قبل 2002ء میں شائع ہوئی تھی۔نباتاتی علوم نباتات پر ابو حنیفہ دینوری (895-815ء) نے کتاب النباتات (Book of Plants) لکھی جس میں اس نے بہت سے نئے پودوں کا ذکر کیا۔اس نے علم نباتات کو تین حصوں میں تقسیم کیا (1) غلہ کے لئے کاشت کیے جانے والے پودے(2) پھول دار نباتات (3) جنگلی پودے۔اس نے 1120 پودوں کو متعارف کرایا۔اس نے نباتات کی جنسی زندگی پر روشنی ڈالی۔اس نے لکھا که نوع انسانی کی طرح نباتات بھی فرحت و اضطراب محسوس کرتے ہیں۔اس نے طبی پودوں کی حفاظت کے لیے سائنسی بنیادیں فراہم کیں۔اس نے نباتات کی غذائیت محفوظ کرنے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔واضح رہے کہ مسلمان ماہرین نباتات قلم کاری (grafting) کے ذریعے نئے پودے اگانا جانتے تھے مثلاً انہوں نے گلاب اور بادام کے پیروں سے نئے پھول تیار کیے تھے۔عبد اللہ الا در سیسی نباتات کا مشہور عالم تھا۔اس نے سریانی، فارسی ، ہندوستانی ناموں پر مشتمل نباتات کی ایک لغت تیار کی تھی۔اس میں نباتات کے طبی خواص اور طریقہ استعمال پر بھی روشنی ڈالی گئی تھی۔عثمان عامر جاحظ (869ء) بہت بڑا ماہر حیوانیات (Zoologist) تھا۔اس کی تصنیف کتاب الحیوان قاہرہ سے سات جلدوں میں 1963ء میں شائع ہوئی تھی۔انگریزی میں اس کا