مسلمانوں کے سائنسی کارنامے — Page 75
137 12 علم جغرافیہ علم جغرافیہ میں مسلمانوں نے بطلیموس کی کتاب جغرافیہ (Geography) سے خاصہ استفادہ کیا تھا۔اسلامی دنیا کا سب سے پہلا جغرافیہ داں الخوارزمی تھا جس نے کتاب صورت الارض تصنیف کی۔اس کتاب میں اس نے بطلیموس کی کتاب میں پیش کیے گئے جغرافیہ کے علم میں ترمیم اور اضافے کرنے کے علاوہ مفید نقشے بھی پیش کیے۔اس نے دنیا کا ایک نقشہ تیار کیا جس میں دنیا کوسات اقلیم میں تقسیم کیا گیا تھا۔اس نے دنیا کا ایک رنگین نقشہ تیار کیا جس میں شہر ، قریہ، زمین، سمندر، ستارے، کرے، آباد اور غیر آباد علاقے دکھائے گئے تھے۔علاوہ ازیں اس نے ایک خاص کتاب لکھی جس کا ایک نسخہ ویانا میں موجود ہے اس میں دو ہزار شہروں کے طول بلد ، عرض بلد کے جدول دیے گئے ہیں۔ان کو آرڈی نیٹس (coordinates) کا بڑا فائدہ یہ تھا کہ مسلمان ان کی مدد سے کعبہ کا رخ متعین کر کے نماز ادا کرتے تھے۔بیت الحکمہ کے دوسرے اراکین کے ساتھ کام کر کے الخوارزمی نے زمین کا قطر بھی نکالا جو اس کے نزدیک 27,000 میل تھا۔یوسف الکندی نے جغرافیہ کے موضوع پر ایک کتاب رسم المعمور من الارض لکھی تھی۔اس کے علاوہ یعقوبی (1879) نے کتاب الممالک تصنیف کی۔اسلامی دنیا میں اس وقت ڈاک کا نظام (postal system) جاری ہو چکا تھا اس لئے المسالک والممالک کے عنوان پر کئی جغرافیہ دانوں اور سیاحوں نے کتابیں لکھیں۔جس کی کئی وجوہات تھیں : مثلا حج پر پیدل جانے کے لئے راستوں کا تعین ، تاجروں کے لئے شہروں، منڈیوں کی معلومات، بڑی بڑی شاہراہوں کی تفصیل، 136 تشریح الابدان ( اناٹومی ) پر اظہار خیال کیا گیا تھا۔علم نباتات میں بہت سارے پودوں کے نام عربی سے آئے ہیں۔مثلاً : lilac, coffee, musk, ribes, sumach, jasmine, mezereon, saffron,۔sesame taraxacum الخرشوف (artichoke) ، برقوق (apricot )۔