مسلمانوں کے سائنسی کارنامے

by Other Authors

Page 13 of 128

مسلمانوں کے سائنسی کارنامے — Page 13

13۔12 تھے اس لئے بعض دفعہ یونانی لفظ کو عربی میں جوں کا توں لکھ دیا گیا جیسے ارتھ میٹک (Arithmetic)، فرکس(Physics) ، کیٹے گوریز (Categories)، جیوگرافی (Geography)، میوزک (Music) وغیرہ۔بعد میں عربی میں ایسے الفاظ اختراع ہو گئے جیسے علم الحساب، علم طبیعیات، فلسفہ، جغرافیہ، موسیقی وغیرہ۔حنین کی ترجمہ کردہ اہم کتابوں میں سے چند کے نام یہ ہیں مختصر من کتاب الاخلاق لجالینوس، في علم ارسطر الطوس في لتشريح، في التشريح العين، في احساء القياسات، فی علم بقراط بالتشريح، في افکار ارسطر اطوس فى مدوات الامراض، في عمل التشريح ، في التشريح الى المتعلمون، في قومی الادویہ، فی الترياق تغییر کتاب بقراط فی ترکیب الا دو یہ تفسیر کتاب اخلاط۔یہ کتابیں یورپ کے کتب خانوں اور یو نیورسٹیوں جیسے اسکور یال، اسپین (Scorial, Spain)، بوڈلین ، آکسفورڈ (Bodlean۔Oxford)، ویٹی کن ، اٹلی (Vatican, Italy)، برلن، کر جھنگن ، جرمنی میں دیکھی جا سکتی ہیں۔(ج) اسپین میں ترجمے کی تحریک (1500-1100ء) بارہویں صدی میں اسپین سے شمع اسلام کی ضوفشانیوں سے جب یورپ منور ہونا شروع ہوا تو وہاں کے اہل علم کو عربی زبان میں موجود علم کے خزانوں کا حال معلوم ہوا۔چنانچہ اور پہلا عالم ہے جو انگلینڈ سے اسلامی اسپین اور سلی گیا۔سب سے پہلے اس نے الخوارزمی کی کتاب الحساب کا ترجمہ لاطینی میں کیا جس میں عربی ہندسوں کو بیان کیا گیا تھا۔اس نے اقلیدس کی عناصر کا بھی عربی سے ترجمہ کیا جس سے اہل یورپ اقلیدس سے متعارف ہوئے۔سوال و جواب کی صورت میں اس نے ایک کتاب نیچرل کو چنس (Natural Questions) Natural)لکھی جس میں عرب سائنس کو پیش کیا گیا تھا۔چیسٹر کے رابرٹ (1160-1110 Robert of Chester) نے انگلستان سے ہجرت کر کے شمالی اسپین میں سکونت اختیار کی تھی۔اس کا سب سے بڑا کارنامہ 1144 ء میں قرآن مجید کا لاطینی میں ترجمہ ہے۔1145 ء میں اس نے الخوارزمی کی عہد آفریں کتاب الجبر والمقابلہ کا لاطینی میں ترجمہ کیا تو اہل یورپ الجبرا کے علم سے متعارف ہوئے۔اس تصنیف کا لاطینی سے انگریزی میں ترجمہ نیو یارک سے 1915ء میں شائع ہوا۔یہ کنگسٹن کی کوئیز یونیورسٹی لائبریری میں موجود ہے۔دو سال بعد وہ لندن واپس چلا گیا جہاں اس نے البتانی کی عہد آفریں زیج کو مد نظر رکھ کر لندن کے طول بلد کے فلکیاتی جدول تیار کیے۔جیرارڈ آف کر کیمونا (87-1114 Gerard of Cremona) اٹلی سے طلیطلہ ہجرت کر کے آیا تھا۔وہاں اس نے ایک عیسائی عالم سے عربی زبان سیکھی۔اس نے ایک دارالترجمہ کی بنیاد رکھی جہاں عربی کی 92 کتابوں کے تراجم لاطینی میں کیے گئے۔جیسے بطلیموس کی با قاعدہ ایک منظم تحریک کے تحت بغداد کی طرح ایک دارالترجمه (School of Translation) امجسطی اور ابن سینا کی القانون۔اس نے آرشمیدس، ارسطو، اقلیدس، جالینوس ، محمد بن زکریا کی بنیاد طلیطلہ میں رئیس الاسقفہ ریمنڈ (Archbishop Raymond) نے 1130ء میں رکھی۔جہاں ہر مذہب ، ہر طبقہ، ہر خطہ، ہر مکتب خیال سے وابستہ مشرقی علوم کے ماہر ترجمے کے کام میں مصروف ہو گئے تاکہ عربی کی مشہور تصانیف کا لاطینی میں ترجمہ کیا جائے اور علوم اسلامی رازی ، الکندی ، ابن الہیثم، الفارابی کی کتابوں کے بھی تراجم کیے۔سسلی میں بھی عربی کتب کے تراجم کا کام کیا گیا۔یہاں بطلیموس کی کتاب علم المناظر (optics) کا ترجمہ یوجین آف پالیرمو ( 1160 Eugene of Palermo) نے کیا۔پھر سالم ابن فرج (Salim Ibn Faraj) نے الرازی کی کتاب الحاوی کا ترجمہ کیا۔ابن الہیشم اس ضمن میں ہاتھ کا رہنے والا ایڈے لارڈ (1150-1090 Adelard of Bath) کی کتاب علم المناظر کا ترجمہ کسی نا معلوم شخص نے کیا۔اسی طرح عربی میں جالینوس کی علم تشریح سے استفادہ کیا جائے۔