چودھویں اور پندرھویں صدی ہجری کا سنگم — Page 51
51 بائبل میں مسیح موعود کا سن ظہور بائبل میں مسیح موعود کا سن ظہور بائبل میں آخری زمانہ میں ایک موعود مصلح کے نازل ہونے کی خبر دینے کے ساتھ اس کے زمانہ کے حالات اور علامات کا نقشہ بھی کھینچا گیا ہے۔دانی ایل باب 12 آیت 11 تا 13 میں مسیح کے ظہور کا سن اور زمانہ بھی بتا دیا گیا ہے۔ذکر ہے کہ اس وقت جب یہودی اپنی رسم سوختنی قربانی کو چھوڑ دیں گے اور بدچلنیوں میں مبتلا ہو جائیں گے، ایک ہزار دوسونوے سال ہوں گے جب مسیح موعود ظاہر ہوگا۔! دانیال نبی نے اس مسیح موعود کا زمانہ تیرہ سو پینتیس برس لکھا ہے۔گویا 1290 کے عدد سے 1335 تک مسیح علیہ السلام کو ظاہر ہونا چاہیے تھا جو تیرھویں کا آخر اور چودھویں صدی کا سر ہے، اور دلچسپ و پر لطف بات یہ ہے کہ ایسا ہی ہوا سے ملاحظہ ہو کس حوالہ نمبر 2: بائبل دانی ایل باب 12 آیت 11 تا 13۔پاکستان بائبل سوسائٹی، انارکلی، لاہور ا۔آیت گیارہ میں ایک ہزار دو سو نوے دن سے مراد سال ہیں۔( اللہ کا دن تو ہزار سال کے برابر بھی ہوتا ہے اور پچاس ہزار سال کے بھی) ۲۔حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام نے 1290ھ میں دعوی اماموریت فرمایا اور 1326ھ میں وفات پائی۔