چودھویں اور پندرھویں صدی ہجری کا سنگم — Page 285
285 مسیح موعود پر ایمان لانے کی ضرورت؟ آخری اتمام حجت حضرت بانی جماعت احمدیہ نے اپنی صداقت جانچنے کا کیا ہی فیصلہ کن معیار ٹھہرایا ہے۔فرماتے ہیں:۔” خدا تعالیٰ کے الہام اور وحی سے کہتا ہوں وہ جو آنے والا تھا وہ میں ہوں۔قدیم سے خدا تعالیٰ نے منہاج نبوت پر جوطریق نبوت رکھا ہوا ہے وہ مجھ سے جس کا جی چاہے لے لے۔“ پھر فرمایا:۔( ملفوظات جلد د دوم صفحہ 383 ایڈیشن 1988ء) میں کوئی بدعت نہیں لایا جیسا کہ حنبلی شافعی وغیرہ نام تھے ایسا ہی احمدی بھی نام ہے۔بلکہ احمد نام میں اسلام کے بانی احمد ﷺ کے ساتھ اتصال ہے اور یہ الله اتصال دوسرے ناموں میں نہیں۔احمد ، آنحضرت ﷺ کا نام ہے۔اسلام احمدی ہے اور احمدی اسلام ہے۔۔۔خدا تعالی کے نزدیک جو مسلمان ہیں وہ احمدی ہیں۔( ملفوظات جلد چہارم صفحہ 502 ایڈیشن 1988ء) پس کیا ہی خوب فرمایا عین وقت اور ضرورت پر اس آنے والے نے :- میں وہ پانی ہوں کہ آیا آسماں سے وقت پر وہ ہوں نور خدا جس ہوا دن آشکار وقت تھا وقت مسیحا کسی اور کا وقت آتا تو کوئی اور ہی آیا ہوتا میں میں ނ