چودھویں اور پندرھویں صدی ہجری کا سنگم

by Other Authors

Page 23 of 296

چودھویں اور پندرھویں صدی ہجری کا سنگم — Page 23

23 قرآن کریم میں زمانہ ظہور مہدی ومسیح کی خبر اعداد بحساب حروف جمل 1274 ہیں جو ہجرت نبوی کے بعد وہ زمانہ ہے جس میں حضرت مرزا صاحب پیاسی دنیا کو سیراب کرنے کی روحانی خدمت کے لئے تیار کیے جارہے تھے۔آپ خود فرماتے ہیں:۔مسیح ابن مریم کی آخری زمانہ میں آنے کی قرآن شریف میں پیشگوئی موجود ہے۔قرآن شریف نے جو مسیح کے نکلنے کی چودہ 1400 سو برس تک مدت ٹھہرائی ہے بہت سے اولیاء بھی اپنے مکاشفات کی رُو سے اس مدت کو مانتے ہیں اور آیت وَإِنَّا عَلَى ذَهَابِ بِهِ لَقَادِرُونَ (المؤمنون (19) جس کے بحساب جمل 1274 عدد ہیں، اسلامی چاند کی سطح کی راتوں کی طرف اشارہ کرتی ہے جس میں نئے چاند کے نکلنے کی اشارت چھپی ہوئی ہے جو غلام احمد قادیانی“ کے عددوں میں بحساب جمل پائی جاتی ہے۔“ (ازالہ اوہام حصہ دوم روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 464 ایڈیشن 2008) وَ إِنَّا عَلَى ذَهَابِ بِهِ لَقَادِرُونَ“ کے اعداد بحساب جمل : ن میزان ' , و 1 ل ق 02 ع ا ل ی ز 1 ن T , ب ب 1274 50 6 200 30 70 1 10 700 5 1 2 2 5 30 100 1 4 50 1 6 1274ھ میں ہی حضرت مرزا غلام احمد قادیانی عین عالم جوانی میں رسول اللہ کی زیارت سے عالم کشف میں فیضیاب ہوئے جس کی کسی قدر تفصیل اگلی آیت میں بھی بیان ہے۔براہین احمدیہ حصہ سوم روحانی خزائن جلد 1 صفحہ 274 تا 275 حاشیہ در حاشیہ نمبر 1 ایڈیشن 2008) نیز آپ فرماتے ہیں:۔خود قضاء وقدر نے اس عاجز کا نام جو رکھوایا ہے تو وہ بھی ایک لطیف اشارہ اس طرف رکھتا ہے کیونکہ غلام احمد قادیانی 1300 کے عدد بحساب جمل پورے تیرہ سو نکلتے ہیں یعنی اس نام کا امام چودہویں صدی کے آغاز پر ہوگا۔غرض صلى الله آنحضرت ﷺ کا اشارہ اسی طرف تھا۔“ ( ملفوظات جلد اول صفحہ 31 ایڈیشن 1988 )