چودھویں اور پندرھویں صدی ہجری کا سنگم

by Other Authors

Page 237 of 296

چودھویں اور پندرھویں صدی ہجری کا سنگم — Page 237

237 علامات مسیح و مہدی اور چودھویں صدی ارشادات مهدی دوراں حضرت بانی جماعت احمدیہ حضرت مرزا غلام احمد قادیانی صاحب ان تمام علامات کو اپنے زمانہ میں پورا ہونے کے متعلق فرماتے ہیں کہ:۔اس آخری زمانہ کی نسبت خدا تعالیٰ نے قرآن شریف میں یہ خبریں بھی دی تھیں کہ کتابیں اور رسالے بہت سے دنیا میں شائع ہو جائیں گے اور قوموں کی باہمی ملاقات کے لئے راہیں کھل جائیں گی۔اور دریاؤں میں سے بکثرت نہریں نکلیں گی۔اور بہت سی نئی کانیں پیدا ہو جائیں گی۔اور لوگوں میں مذہبی امور میں بہت سے تنازعات پیدا ہوں گے۔اور ایک قوم دوسری قوم پر حملہ کرے گی۔اور اسی اثناء میں آسمان سے ایک صور پھونکی جائے گی۔یعنی خدا تعالیٰ مسیح موعود کو بھیج کر اشاعت دین کے لئے ایک تجلی فرمائے گا۔تب دین اسلام کی طرف ہر ایک ملک میں سعید الفطرت لوگوں کو ایک رغبت پیدا ہو جائے گی۔اور جس حد تک خدا تعالیٰ کا ارادہ ہے تمام زمین کے سعید لوگوں کو اسلام پر جمع کرے گا۔تب آخر ہوگا۔سو یہ تمام باتیں ظہور میں آگئیں۔ایسا ہی احادیث صحیحہ میں آیا تھا کہ وہ مسیح موعود صدی کے سر پر آئے گا۔اور وہ چودھویں صدی کا مجد د ہو گا۔سو یہ تمام علامات بھی اس زمانہ میں پوری ہو گئیں۔“ ( براہین احمدیہ حصہ پنجم روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 359 ایڈیشن 2008) نیز فرمایا : ” اور احادیث صحیحہ میں لکھا ہے کہ جب علامات کا ظہور شروع ہو گا تو تسبیح کے دانوں کی طرح جبکہ اُن کا دھاگہ توڑ دیا جائے وہ ایک دوسرے کے بعد ظاہر ہوتی جائیں گی۔اس صورت میں ظاہر ہے کہ غلبہ صلیب کی علامت کے ساتھ اور تمام علامتیں بلا توقف ظاہر ہونی چاہئیں۔اور جو علامتیں اب بھی ظاہر نہ ہوں اُن کی نسبت قطعی طور پر سمجھنا چاہئیے کہ وہ علامتیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان