چودھویں اور پندرھویں صدی ہجری کا سنگم — Page 216
216 علامات مسیح و مہدی اور چودھویں صدی نویس علامت اشاعت صحف سورۃ التکویر سے قرب قیامت کی نویں نشانی یہ بیان فرمائی: وَإِذَا الصُّحُفُ نُشِرَتْ (التصویر: 11) اور جب صحیفے نشر کئے جائیں گے۔صحیفہ کے معنے کتاب، رسالہ یا اخبار کے ہوتے ہیں اور مصحف یعنی قرآن شریف کے لیے بھی یہ لفظ استعمال ہوتا ہے۔الصحف پر ال“ معرفہ کے لئے ہے۔یعنی مسیح موعود کے زمانہ میں خاص کتب و رسائل کی اشاعت کثرت کے ساتھ ہوگی۔چنانچہ پریس وغیرہ وسائل نشر واشاعت کی ایجاد کے نتیجہ میں چودہویں صدی میں جس شان سے یہ پیشگوئی بھی پوری ہوئی اس سے پہلے نہ تھی اور قرآن کریم اور دیگر کئی کتب کی اشاعت پہلے سے کہیں زیادہ کثرت سے ہوکر وہ بآسانی دستیاب ہونے لگیں۔دسویں علامت آسمان کی کھال ادھیڑی جانا فرمايا: وَإِذَا السَّمَاءُ كُشِطَتْ (التور: 12 ) کہ جب آسمان کی کھال ادھیڑ دی جائے گی۔الف۔اس آیت میں یہ پیشگوئی تھی کہ جس طرح کسی جانور کی کھال اتارنے کے نتیجے میں اس کے جسم کے اندرونی اعضاء نظر آنے لگ جاتے ہیں اسی طرح مسیح کے زمانہ میں Astronomy یعنی علم فلکیات بہت ترقی پر ہوگا۔یہ پیشگوئی بھی اس زمانہ میں پوری ہوئی اور علم فلکیات کے آلات دور بین وغیرہ ایجاد ہوکر غیر معمولی ترقی ہوئی۔ب۔دوسرے معنے اس کے یہ بھی ہو سکتے ہیں کہ آسمانی روحانی علوم سے پردہ ہٹایا جائے گا چنانچہ چودھویں صدی مسیح و مہدی نے آکر رسول اللہ ﷺ کی پیشگوئی کے مطابق وہ قرآنی علوم اور روحانی خزا نے اپنی پچاسی سے زائد اردو اور عربی کتب کے ذریعہ دنیا میں تقسیم کیے اور اعلان عام کیا کہ خزائن جو ہزاروں سال مدفون تھے ހނ اب میں دیتا ہوں اگر کوئی ملے امیدوار وہ