چودھویں اور پندرھویں صدی ہجری کا سنگم

by Other Authors

Page 191 of 296

چودھویں اور پندرھویں صدی ہجری کا سنگم — Page 191

191 زمانہ مہدی کی الہامی شہادات حضرت بانی جماعت احمدیہ اپنی کتاب تحفہ گولڑویہ ( 1900ء) میں اس کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں:۔ایک اور مشہور بزرگ جو اسی زمانہ میں گزرے ہیں جو کوٹھہ والے کر کے مشہور ہیں۔ان کے بعض مرید اب تک زندہ ہیں انہوں نے عام طور پر بیان کیا ہے کہ میاں صاحب کو ٹھہ والے نے ایک مرتبہ فرمایا تھا کہ مہدی پیدا ہو گیا ہے۔اور اب اس کا زمانہ ہے اور ہمارا زمانہ جاتا رہا اور یہ بھی فرمایا کہ اس کی زبان پنجابی ہے۔66 اسی کتاب کے حاشیہ میں روایت ہذا کے معتبر راویوں کا ذکر کرتے ہوئے آپ مزید فرماتے ہیں:۔ان راویوں میں سے ایک صاحب مرزا صاحب کر کے مشہور ہیں جن کا نام محمد اسمعیل ہے۔۔۔۔انہوں نے مولوی سید سرور شاہ صاحب کے پاس بیان کیا کہ میں نے حضرت کو ٹھہ والے صاحب سے سُنا ہے کہ وہ کہتے تھے کہ مہدی آخر الزمان پیدا ہو گیا ہے ابھی اس کا ظہور نہیں ہوا اور جب پوچھا گیا کہ نام کیا ہے تو فرمایا کہ نام نہیں بتلاؤں گا مگر اس قدر بتلاتا ہوں کہ زبان اس کی پنجابی ہے۔۔۔۔ایک اور بزرگ معمر سفید ریش ہیں جن کا نام گلزار خاں ہے یہ بھی حضرت کو ٹھہ والے صاحب سے بیعت کرنے والے اور متقی پر ہیز گار خدا ترس نرم دل اور مولوی عبد اللہ صاحب غزنوی کے پیر بھائی ہیں ان دونوں بزرگوں کی چشم دید روایت بذریعہ مجی مولوی حکیم محمد یحیی صاحب دیگرانی مجھے پہنچی ہے۔مولوی صاحب موصوف ایک ثقہ اور متقی آدمی ہیں اور حضرت کوٹھہ والے صاحب کے خلیفہ کے خلف الرشید ہیں۔انہوں نے 23 جنوری 1900ء کو میری طرف ایک خط لکھا تھا۔۔۔کہ حضرت صاحب مرحوم کو ٹھہ والے فرماتے تھے کہ مہدی آخر الزمان پیدا