چودھویں اور پندرھویں صدی ہجری کا سنگم

by Other Authors

Page 119 of 296

چودھویں اور پندرھویں صدی ہجری کا سنگم — Page 119

119 چاند و سورج گرہن نج الکرامہ کے مطابق چاند وسورج گرہن کی تاریخیں: مشہور اہلحدیث عالم نواب صدیق حسن خان صاحب (متوفی: 1307ھ ) اپنی کتاب حج الکرامہ کے صفحہ 344 پر امام محمد باقر کی مہدی کے لئے چاند سورج گرہن کے نشان ظاہر ہونے کی حدیث کا ذکر کر کے لکھتے ہیں:۔”حضرت مجددالف ثانی نے دوسری جلد میں لکھا ہے کہ مہدی کی حکومت کے ظہور کے زمانہ میں 14 رمضان کو سورج گرہن ہوگا اور پہلی تاریخ کو چاند گرہن، زمانے کے تجربے اور اہل نجوم کے حساب کے خلاف ہے۔اس کے بعد اس پر نواب صاحب کا اپنا تبصرہ یہ ہے : میں کہتا ہوں کہ اہل نجوم کے نزدیک چاند گرہن، سورج کے مقابل پر ایک خاص حالت میں ہوتا ہے اور 13 ،14 ،15 کےسوا یہ واقع نہیں ہوتا۔اسی طرح سورج گرہن ، چاند کے ساتھ خاص حالت میں آنے پر 27 ،28 اور 29 کے سوا نہیں ہوتا۔پس چاند اور سورج دونوں کا ایک مہینہ میں ان تاریخوں میں ہونا اہل نجوم کے حساب کے خلاف اور بہت زیادہ عجیب ہے۔“ ملاحظہ ہو عکس حوالہ نمبر :34: حج الکرامہ صفحہ 344 - مطبع شاہجہانی بھوپال