چودھویں اور پندرھویں صدی ہجری کا سنگم

by Other Authors

Page 67 of 296

چودھویں اور پندرھویں صدی ہجری کا سنگم — Page 67

67 نزول مسیح اور ارشادات نبویہ عامر مسیح و مہدی ایک ہی وجود کے دو نام احادیث سے پتہ چلتا ہے کہ آخری زمانہ میں جس مسیح و مہدی کے نزول کی پیشگوئی آنحضرت نے فرمائی اس سے مراد ایک ہی وجود ہے، مسیح اور مہدی اس کے دوصفاتی نام ہیں۔امام ابن ماجہ نے اپنی کتاب سنن ابن ماجہ میں یہ حدیث بیان کی ہے جس میں ارشاد نبوی ہے کہ عیسی ابن مریم کے سوا کوئی مہدی نہیں۔ملاحظہ ہو عکس حوالہ نمبر 16 بسنن ابن ماجہ کتاب الفتن باب شدة الزمان جلد سوم صفحه 459-458 متر جم علامہ وحید الزماں اس حدیث پرفنی لحاظ سے جو اعتراض پیدا ہوتے ہیں ان سب کا جواب خود مترجم کتاب علامہ وحید الزمان صاحب نے حاشیہ صفحہ 48 پر دیا ہے۔ایک بڑا اعتراض اس حدیث کے ایک راوی محمد بن خالد کو مجہول قرار دینا ہے، جس کا جواب یہ ہے کہ علامہ ابن معین نے انہیں ثقہ راوی قرار دے کر ان کے مجہول ہونے کا اعتراض رد کر دیا۔اسی حاشیہ میں دیگر بعض اعتراضات کا جواب علامہ ابن کثیر کی طرف سے صفحہ 49 پر پیش ہے جس کے مطابق انہوں نے اس حدیث کو مشہور، راوی خالد جندی کو جند کا موذن اور امام شافعی کا استاد قرار دے کر یہ روایت قبول کی۔اور بحوالہ مصباح الزجاجة في زوائد ابن ماجه از علامه ابو العباس شهاب الدین احمد بن ابی بکر (متوفی: 840 ھ ) یہ حدیث قبول کرتے ہوئے اس کی یہ تطبیق کی ہے کہ عیسی ہی مہدی کامل ہیں۔(حوالہ نمبر 16)