چودھویں اور پندرھویں صدی ہجری کا سنگم

by Other Authors

Page 57 of 296

چودھویں اور پندرھویں صدی ہجری کا سنگم — Page 57

57 نزول مسیح اور ارشادات نبویہ عامر نزول مسیح اور ارشادات نبو یه عالی قرآن شریف کے علاوہ احادیث نبویہ میں بھی آخری زمانہ میں مثیل مسیح موعود کے آنے کی خبر بڑی کثرت اور تواتر سے ملتی ہے۔امام بخاری نے صحیح بخاری میں نہایت عمدہ اور پر حکمت ترتیب کے ساتھ ایسی روایات کا ذکر کر کے اپنا یہ نقطہ نظر بیان کیا ہے کہ جس ابن مریم کے نزول کی خبر ہے اس سے مراد دراصل اسکے روحانی مثیل کا آنا ہے۔1۔حضرت عیسی بن مریم اور آخری زمانہ میں آنے والے مسیح موعود کے حلیوں کا فرق بیان کر کے بتا دیا کہ رسول اللہ اللہ نے معراج کی رات حضرت عیسی کو دیکھا۔ان کا رنگ سرخ اور بال گھنگریالے تھے جیسا کہ بنی اسرائیل اور اہل فلسطین کا حلیہ ہوتا ہے۔اور آنیوالے مسیح کو رویا میں طواف کعبہ کرتے دیکھا تو ان کا رنگ گندمی اور بال سیدھے بیان فرمائے۔ان کے پیچھے دجال طواف کر رہا تھا۔ملاحظہ ہو کس حوالہ نمبر 11: نصر الباری شرح بخاری جلد ہفتم صفحه 528 اختلاف حلیین۔ناشر مکتبہ الشیخ بہادر آباد کراچی اس کشف نبوی نے کھول دیا کہ گزشتہ اسرائیلی مسیح اور آنیوالا موعود مسیح دو الگ وجود ہیں۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ ہندوستان میں مثیل مسیح کا دعوی کرنے والے حضرت بانی جماعت احمدیہ کا حلیہ عین اس حدیث کے مطابق ہے۔حوالہ نمبر 14,15 میں امام بخاری نے واضح فرمایا کہ آنیوالامثیل ابن مریم بنی اسرائیل کی بجائے امت محمدیہ میں سے ہوگا۔حوالہ نمبر 13, 12 میں امام بخاری نے دو قرآنی آیات آل عمران 56 اور مائدہ 118 سے مسیح ابن مریم کی وفات ثابت کی ہے۔