چودھویں اور پندرھویں صدی ہجری کا سنگم — Page 41
41 قرآن کریم میں زمانہ ظہور مہدی ومسیح کی خبر 7۔ساتویں آیت: يُرِيدُونَ لِيُطْفِئُوا نُورَ اللَّهِ بِأَفْوَاهِهِمْ وَاللَّهُ مُتِمُّ نُورِهِ وَلَوْ كَرِهَ الْكَفِرُونَ۔هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُوْلَهُ بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ وَلَوْ كَرِهَ الْمُشْرِكُونَ (التوبۃ : 33-32) یعنی وہ چاہتے ہیں کہ وہ اپنے منہ کی پھونکوں سے اللہ کے نور کو بجھا دیں حالانکہ اللہ ہر حال میں اپنا نور پورا کرنے والا ہے خواہ کا فر نا پسند کریں۔وہی (خدا) ہے جس نے اپنے رسول کو ہدایت اور دین حق کے ساتھ بھیجا تا کہ وہ اسے تمام ادیان پر غالب کرے۔آیت بالا سے ظاہر ہے کہ رسول کریم ﷺ کے ذریعہ اللہ تعالیٰ نے تکمیل شریعت فرمائی۔تکمیل اشاعت ہدایت کا کام آپ کے خلفاء اور مجددین کے ذریعہ جاری رہا۔امام مہدی کے وقت میں تمام دینوں پر اتمام حجت کے بعد اس غلبہ دین کی تکمیل مقدر تھی۔چنانچہ سنی اور شیعہ مفسرین اس بات پر متفق ہیں کہ اس آیت میں دینِ اسلام کے تمام ادیان پر جس غلبہ کا ذکر ہے وہ مسیح موعود اور مہدی معہود کے زمانہ میں ہوتا ہے۔علامہ ابوحیان اندلسی (متوفی: 745ھ) نے تفسیر البحر المحیط میں بروایت حضرت ابو ہریرکا و حضرت جابر بن عبد اللہ اس آیت میں مذکور غلبہ دین حضرت عیسی کے وقت بیان کیا جبکہ سُدی کی روایت کے مطابق یہ غلبہ مہدی کے وقت میں ہوگا۔ملاحظہ ہو کس حوالہ نمبر 5: البحر الحيط الجزء الخامس صفحه 406 دارالفکر بیروت علامہ نواب صدیق حسن خان صاحب ( متوفی : 1307ھ) نے اپنی تفسیر فتح البیان میں لکھا ہے کہ یہ غلبہ حضرت عیسیٰ اور امام مہدی کے ظہور کے وقت ہوگا۔ملاحظہ ہو عکس حوالہ نمبر 6: فتح البیان الجزء الخامس صفحه 289 مكتبه العصرية بيروت شیعہ مفسر علامہ سید محمد رضا جلالی نائینی (متوفی : 1389ھ) نے تفسیر حسینی میں لکھا کہ اس آیت میں بیان فرمودہ غلبہ حضرت عیسی کے نزول کے بعد ہوگا۔ملاحظہ ہو کس حوالہ نمبر 7 تفسیر حسینی جلد اول جزء دہم صفحہ 57 شیعہ امام حضرت محمد باقر (متوفی :114ھ) کی روایت ہے کہ امام مہدی کے ظہور کے وقت یہ غلبہ ہو گا۔ملاحظہ ہو عکس حوالہ نمبر 8: بحارالانوار جلد 52 صفحہ 346 مطبوعہ 1403ھ بیروت