چودھویں اور پندرھویں صدی ہجری کا سنگم

by Other Authors

Page 34 of 296

چودھویں اور پندرھویں صدی ہجری کا سنگم — Page 34

34 قرآن کریم میں زمانہ ظہور مہدی ومسیح کی خبر انہی معنی کی تائید حضرت علامہ محی الدین ابن عربی (متوفی : 628ھ ) کی لطیف تفسیر سے بھی ہوتی ہے۔انہوں نے حدیث نزول مسیح کی استعادة تعبیر کرتے ہوئے یہ لطیف روحانی معنی لکھے ہیں کہ:۔آیت کا مطلب یہ ہے کہ عیسی علیہ السلام قیامت کبری کی علامات میں سے ہیں اور آپ کا نزول قیامت کے قریب ہوگا۔اس کے بعد آپ نے کسر صلیب اور قتل دجال اور ارض مقدسہ میں مسیح کے نزول کی وضاحت کی ہے کہ کسر صلیب سے مراد ادیان باطلہ اور صلیبی مذہب کا بطلان ہے اور قتل دجال کا مطلب غالب اور گمراہ گروہ پر اس کا غلبہ ہے اور ارضِ مقدسہ میں اس کے نزول کی تعبیر یہ ہے کہ پاک مادہ سے اس کی سرشت کا خمیر اٹھایا جائے گا۔ان احادیث کو اشارات اور رموز و کنایات پر محمول کرتے ہوئے آخر میں علامہ ابن عربی فرماتے ہیں کہ یہ اس صورت میں ہے جب مہدی ہی عیسی بن مریم ہوں جیسا کہ حدیث میں آیا ہے کہ نہیں ہے مہدی مگر عیسی بن مریم۔ملاحظہ ہو کس حوالہ نمبر 3 تفسیر ابن عربی جلد دوم صفحه 219-220 مطبوعہ 1238ھ مصر آیت بالا کے علاوہ بھی تفسیر ابن عربی میں متعدد مقامات پر آخری زمانہ میں امام مہدی علیہ السلام کے ظہور کا ذکر ہے۔مزید تفصیل کیلئے دیکھیں تفسیر ابن عربی جلد اول صفحہ 10 ،353،240۔جلد دوم صفحہ 130 ، 136 ،220، 287 314 مطبوعہ 1238ھ مصر)