چودھویں اور پندرھویں صدی ہجری کا سنگم

by Other Authors

Page 29 of 296

چودھویں اور پندرھویں صدی ہجری کا سنگم — Page 29

29 قرآن کریم میں زمانہ ظہور مہدی ومسیح کی خبر موسوی و محمدی سلسلہ کے خلفاء کی اس مشابہت کے مطابق ضروری تھا کہ تیرہویں صدی کے آخر میں سلسلہ موسویہ کے تیرہویں خلیفہ حضرت مسیح ناصری کے مشابہ رسول اللہ یہ کے تیرہ سو سال بعد بھی امت محمدیہ میں ایک خلیفہ مثیل مسیح کے طور پر آئے تاکہ دونوں سلسلوں کی مشابہت روحانی برکات صلى کے لحاظ سے پوری ہو۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے رسول کریم ﷺ سے تیرہ سو سال بعد حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام کو 1290ھ میں مبعوث فرمایا جن کا دعویٰ مثیل مسیح اور امام مہدی ہونے کا ہے۔آپ ن كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِم“ کی وضاحت کرتے ہوئے فرمایا :۔ما میں مدت کی بھی تعیین ہے کیونکہ مسیح موسیٰ کے بعد چودہویں صدی میں آیا تھا اس لیے ضروری تھا کہ آنے والا محمدی مسیح بھی چودہویں صدی میں آئے۔“ الحکم جلد 6 نمبر 39 مورخہ 31اکتوبر 1902 صفحہ 6) چنانچہ حضرت عیسی حضرت موسی کے 1292 سال بعد تیرھویں صدی کے آخر میں مبعوث ہوئے تھے کیونکہ جدید تاریخی تحقیق کے مطابق حضرت موسی کا زمانہ حضرت عیسی سے 1292 سال قبل مسیح بنتا ہے جیسا کہ کتاب قصص القرآن کے حوالہ سے ظاہر ہے۔یہ قرآنی پیشگوئی کی صداقت کا کیسا زبردست ثبوت ہے کہ امت محمدیہ میں مثیل مسیح کے مدعی حضرت مرزا غلام احمد قادیانی صاحب بھی 1250ھ میں پیدا ہوکر 1290ھ میں الہام سے مشرف ہوئے جن کے نام غلام احمدقادیانی“ کے اعداد 1300 بھی تیرھویں صدی پر قرینہ ہیں۔ملاحظہ ہو کس حوالہ نمبر :2 قصص القرآن جلد اول صفحہ 329 ، ندوۃ المصنفین دہلی