چودھویں اور پندرھویں صدی ہجری کا سنگم

by Other Authors

Page 236 of 296

چودھویں اور پندرھویں صدی ہجری کا سنگم — Page 236

نور الانوار 236 علامات مسیح و مہدی اور چودھویں صدی نور الانوار میں علامہ بروجردی نے ان علامات زمانہ کے بارہ میں لکھا ہے کہ:۔وزراء ظالم ہو جائیں گے ، اہلِ معرفت خیانت کریں گے ، قراء فاسق ہوں گے، جھوٹی گواہی عام ہوگی، فسق و فجو را علانیہ ہوگا، بہتان اور تہمت زیادہ ہوگی، شریر لوگ معزز ہوں گے، عورتیں تجارت میں مردوں کے ساتھ شریک ہوں گی ، چھوٹے بڑے کیے جائیں گے، جھوٹے کی تصدیق کی جائے گی اور خیانت کار کو امین سمجھا جائے گا، عورتیں گانا بجانا کریں گی ، مرد عورتوں کی شکل و شباہت بالوں وغیرہ میں اختیار کریں گے اور عورتیں مردوں کا روپ اپنائیں گی ، مرد عورتوں کا لباس اور عورتیں مردوں کا لباس پہنیں گی ، طلب علم کی بجائے لوگ دنیا طلبی کی طرف زیادہ مائل ہوں گے اور دنیا کے کاموں کو دین پر مقدم کریں گے، لوگ بظاہر مومن و شفی نظر آئیں لیکن اندر سے درندے اور بھیڑیے ہوں گے اور دجال ظاہر ہوگا۔“ ان علامات کا ذکر کرنے کے بعد صاحب کتاب لکھتے ہیں کہ :۔یہ علامات کتاب کے سال تالیف 1268ھ میں موجود ہیں اور سالِ اشاعت کتاب 1273ھ میں تو اعلیٰ درجہ پر بالکل ظاہر وباہر نظر آتی ہیں بلکہ کئی لحاظ سے زیادہ روشن اور صاف طور پر یہ علامات پوری ہو چکی ہیں۔(نورالانوار صفحہ : 138 - 139 مطبوعہ 1328ھ ) امام مہدی کے انصار اور ان کے فرائض خواجہ حسن نظامی اپنی کتاب امام مہدی کے انصار اور ان کے فرائض صفحہ:3 (مصنفہ 1912ء درویش پریس۔دہلی ) میں لکھتے ہیں:- اس میں کوئی شک نہیں کہ جو آثار اور نشانات مقدس کتابوں میں مہدی آخر الزمان کے بیان کیے گئے ہیں وہ آج کل ہم کو روز روشن کی طرح صاف نظر آرہے ہیں اور مجبور التسلیم کرنا پڑتا ہے کہ زمانہ خیر البشر بعد از رسول حضرت محمد بن عبداللہ،۔مہدی آخر الزمان علیہ الصلوۃ والسلام قریب آگیا ہے۔“