چودھویں اور پندرھویں صدی ہجری کا سنگم — Page 20
20 دیباچه ( نقش ثانی ) استدلال مع حوالہ جات مزید واضح کر کے پیش کئے گئے ہیں۔اور آیت نمبر کا حوالہ ”بسم اللہ کوسورت کی پہلی آیت شمار کرتے ہوئے دیا گیا ہے جو رائج الوقت نسخوں سے ایک نمبر زائد ہوتا ہے۔2۔متعلقہ حوالوں کے عکس کے ساتھ ان کا مختصر تعارف بھی پیش کر دیا گیا ہے۔3- قاری کی سہولت کے لئے متعلقہ حوالہ کی عبارت نمایاں کر دی گئی ہے۔4۔عربی یا فارسی حوالہ جات کا اردو تر جمہ اسی صفحہ کی ذیل میں دے دیا گیا ہے۔5۔حوالہ جات کے تراجم ترجیحاً غیر از جماعت کتب سے لئے گئے ہیں۔نیز حسب ضرورت ترجمہ کی غلطی کی نشاندہی بھی کر دی گئی ہے۔6۔کتاب کے آخر میں زمانہ مسیح موعود کی علامات کے متعلق سورۃ التـكـويـر اور سورۃ الانفطار وغیرہ کی روشنی میں ایک عمدہ مضمون کا اضافہ بھی شامل ہے۔7۔کتاب میں استعمال کی گئی بعض اصطلاحات اور چند الفاظ کے معانی کتاب کے آخر پر دیے گئے ہیں۔اللہ تعالی سنگم کا یہ نظر ثانی شدہ آن لائن ایڈیشن افادہ عام کا موجب بنائے۔آمین اس کام کی تکمیل کے دوران حضرت خلیفہ امسیح الرابع کی اس دیرینہ خواہش کی تعمیل کی طرف بھی پرزور تحریک و توجہ ہوئی جس کا اظہار حضور انور نے لنڈن میں ایک ملاقات میں فرمایا تھا کہ جماعت کے علمی مسائل وفات مسیح، ختم نبوت، صداقت مسیح موعود اور اعتراضات سلسلہ کے جوابات پر مشتمل قدیم و جدید حوالہ جات بھی جو خاکسار کے پاس ہیں شائع کر دینے چاہئیں۔ایسے حوالہ جات کے عکس کا جو قیمتی اثاثہ اس عاجز کے پاس محفوظ ہے اور جن کی ترتیب و تدوین اور تعارف و ترجمہ کا کام دیگر مصروفیات کے باعث سست روی کا شکار رہا۔اس مفید مسودہ کی جلد تر تکمیل کے لئے بھی دعا کی عاجزانہ درخواست ہے تا یہ حوالہ جات بعد از تکمیل جملہ احباب جماعت کے لئے عموماً اور داعیان الی اللہ کے استفادہ کے لئے بطور خاص مہیا ہوسکیں۔اللہ تعالی یہ کتاب بھی نافع الناس بنائے۔آمین خاکسار ایچ۔ایم۔طارق 2021