چودھویں اور پندرھویں صدی ہجری کا سنگم — Page 217
217 علامات مسیح و مہدی اور چودھویں صدی گیارھویں علامت جہنم کا بھڑ کا یا جانا سورۃ التکویر میں زمانہ مسیح موعود کی گیارھویں نشانی یہ بتائی کہ وَإِذَا الْجَحِيمُ سُعَرَتْ (التکویر: 13) اور جب جہنم بھڑکائی جائینگی۔یعنی اس زمانہ میں دنیا میں گناہوں کی بہت کثرت ہوگی اور گناہ گار اپنے گناہوں میں بڑھتے چلے جانے کے نتیجے میں جہنم کو بھڑکاتے چلے جائیں گے۔اس زمانہ میں مسیح کا ظہور ہوگا۔مسیح موعود کی آمد سے پہلے دجال اور یا جوج ماجوج کا ظہور ہے کیونکہ ان دونوں کا تعلق جہنم کی آگ اور اسے بھڑکانے سے خاص ہے چنانچہ دجال کی ایک نشانی ہی رسول اللہ علیہ نے یہ بیان فرمائی کہ اس کے ساتھ دو نہریں ہوں گی وہ ان میں سے ایک کو جنت اور دوسری کو آگ کہے گا۔اور جس نہر میں وہ لوگوں کو جنت کہہ کر داخل کرے گا وہ دراصل جوش مارنے والی آگ ہوگی۔(مسلم کتاب الفتن باب ذکر الدجال ) دجال سے مراد وہ مذہبی لبادہ اوڑھنے والے یورپین پادری ہیں جو مذہبی لحاظ سے تو حید خالق کو چھوڑ کر تثلیث اور کفارہ کا پر چار کر کے عقیدہ کے ساتھ خدا کے غضب کا جہنم بھڑ کانے والے ہیں۔جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: تَكَادُ السَّمَوَاتُ يَتَفَطَّرْنَ مِنْهُ وَتَنشَقُّ الْأَرْضُ وَتَخِرُّ الْجِبَالُ هَذَا۔أَنْ دَعَوُا لِلرَّحْمَنِ وَلَدًا ( مریم 91-92) قریب ہے کہ آسمان اس سے پھٹ پڑیں اور زمین شق ہو جائے اور پہاڑ لرزتے ہوئے گر پڑیں کہ انہوں نے رحمان کے لئے بیٹے کا دعویٰ کیا ہے۔حدیث نبوی کے مطابق اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ غیرت اپنی توحید کی ہے۔( صحیح بخاری کتاب الحدود بـــاب مـن رَأَى مَعَ امْرَأَتِهِ رَجُلاً فَقَتَلَهُ) دجال کے مشرکانہ عقائد کے علاوہ وہ دجالی مغربی تہذیب جس میں کفارہ کے عقیدہ کے نتیجہ میں بے حیائی، زنا و بدکاری، اشاعت فحشاء ، ہم جنس پرستی ، شراب نوشی اور جوا وغیرہ عام ہیں۔مخلوق خدا کی نافرمانی کے یہ سب مکروہ کام بھی خالق کے غضب اور جہنم کو بھڑ کا ئیں گے۔اسی طرح یا جوج ماجوج بھی انہی مغربی اقوام کا ہی سیاسی نام ہے جو اجیج سے نکلا ہے اور جس کے معنے ہی آگ کے شعلہ مارنے یا بھڑ کنے کے ہیں۔اور یہ قو میں سیاسی آگ بھڑ کانے میں بھی