چودھویں اور پندرھویں صدی ہجری کا سنگم — Page 18
18 پیش لفظ کے لیے ایک لمحہ فکریہ ہے۔سوچنا یہ ہے کہ غلبہ اسلام اور مسیح و مہدی کی موعود چودھویں صدی گزرگئی۔عالم اسلام نے اور مسلمانوں نے اس میں کیا کھویا کیا پایا؟ کہیں ایسا تو نہیں کہ وہ موعود جس نے چودھویں صدی میں ظاہر ہونا تھا مقررہ وقت پر ظاہر ہو چکا ہو اور دنیا نے اسے نہ پہچانا ہو اور قبول نہ کیا ہو۔اور اس کے نتیجہ میں خدا تعالیٰ کی ناراضگی کی مورد بن رہی ہو۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ دنیا کو اپنے بچے مہدی ومسیح کو مانے کی توفیق دے تا ساری دنیا لَا إِلهَ إِلَّا الله کے جھنڈے کے نیچے جمع ہو جائے۔اور خدا کی تو حید اور اس کا جلال دنیا میں چھکے اور اس کے دین اور رسول کی فتح ہو۔آمین والسلام خاکسار ایچ۔ایم۔طارق 4 نومبر 1980ء بمطابق 26 ذوالحجہ 1400ھ