چودھویں اور پندرھویں صدی ہجری کا سنگم — Page 184
علامہ اصغر بروجردی صاحب کی گواہی 184 زمانہ مہدی کی الہامی شہادات ایک شیعہ بزرگ علامہ شیخ علی اصغر بروجردی نے اپنی کتاب نور الانوار میں مسیح و مہدی کے زمانہ کی علامات اور تعیین پر بحث کی ہے۔صفحہ 99 پر علامہ بروجردی نے مغرب سے طلوع آفتاب سے مراد امام مہدی کا ظہور لیا ہے اور لکھا ہے کہ کئی علمائے عظام اور صوفیائے کرام نے یہ معنے کیے ہیں۔صفحہ 215 پر علامہ نے ایک شعر میں امام مہدی کے ظہور کا زمانہ بھی بتایا ہے:۔" اندر ملک صرفی اگر بمانی زنده ملت دین بر گردد ترجمہ : ”صرفی سال میں اگر میں زندہ رہا تو ملک و دین پر ایک انقلاب آئے گا۔( صرفی کے اعداد 1300 بنتے ہیں۔) صرفی‘ کے اعداد بحساب جمل : ص ر غ ی ٹوٹل 1300 10 200 1000 90 ملاحظہ ہو کس حوالہ نمبر :60: نور الانوار صفحه 99-215 مطبوعہ 1328ھ