چودھویں اور پندرھویں صدی ہجری کا سنگم

by Other Authors

Page 181 of 296

چودھویں اور پندرھویں صدی ہجری کا سنگم — Page 181

181 زمانہ مہدی کی الہامی شہادات ایک اور تصنیف ” مجمع النورین میں مختلف الفاظ سے بحساب جمل 1270 اور 1280 کے سال ملک وملت کیلئے انقلاب انگیز قرار دیے ہیں۔اسی سلسلہ میں ان کا ایک شعر ہے:۔در سال ”غرن“ ملک مکد رگردد در سال غرص زیروز بر برگردد یعنی سال غرن (غ : 1000 + ر: 200 + ن : 50) کے اعداد 1250 میں ملک کی حالت مکدر ہوگی اور سال غرص ( غ : 1000+ ر: 200 + ص: 90) کے اعداد 1290 میں وہ زیر وزبر ہو جائے گا۔یعنی انتہائی کمزور حالت ہو جائے گی۔یہ پر لطف توارد ہے کہ 1250ھ حضرت بانی جماعت احمدیہ کی ولادت کا سال ہے اور بعمر 40 سال 1290ھ آپ کے الہام الہی سے مشرف ہونے کا سال۔مگر جو اس امام وقت کو پہچان نہ سکے وہ چودھویں صدی کے آئندہ سالوں کا انتظار کرتے رہے۔سید آل محمد نقوی مہر جائسی صاحب کی گواہی کتاب گوہر یگانہ ( سن تالیف 1965ء) میں علامہ سید آل محمد نقوی مہر جائسی نے مہدی کے زمانہ کی تعیین کے زیر عنوان ان کا زمانہ علامہ باقر مجلسی کے حوالہ سے چودھویں صدی بتایا ہے۔مصنف نے امام عصر کے ظہور کا تعین عنوان قائم کیا ہے اور اسی سلسلہ میں صفحہ 46 پر علامہ باقر مجلسی کے رسالہ رجعت میں بحوالہ تفسیر عیاشی سن ظہور مہدی 1155ھ بتایا ہے۔لیکن چونکہ اس وقت تک مہدی ظاہر نہیں ہوئے اس لیے صاحب کتاب نے ایک اور تاویل سے وہ زمانہ 1386ھ نکالا ہے۔اس کے بعد پیشگوئی بذریعہ رویائے صادقہ کے عنوان سے بھی مہدی کے ظہور کا زمانہ یہی قرار دیا ہے۔ملاحظہ ہو کس حوالہ نمبر 59 : گوہر یگانہ صفحہ 47،46 محفوظ بک ایجنسی مارٹن روڈ کراچی