چودھویں اور پندرھویں صدی ہجری کا سنگم

by Other Authors

Page 163 of 296

چودھویں اور پندرھویں صدی ہجری کا سنگم — Page 163

163 زمانہ مہدی کی الہامی شہادات خواجہ حسن نظامی کی گواہی خواجہ حسن نظامی صاحب کی تصنیف ” کتاب الا مریعنی امام مہدی کے انصار اور ان کے فرائض 1912ء میں شائع ہوئی۔اس میں انہوں نے ظہور امام مہدی چودھویں صدی میں ہونے کا ذکر کیا اور بتایا ہے کہ ان کے ظہور کی تمام علامات پوری ہو چکی ہیں اور یہی زمانہ ان کے ظہور کا ہے۔صفحہ 41 کے حوالہ میں خواجہ حسن نظامی حضرت ابن عربی کی کتاب فتوحات مکیہ باب وزراء المہدی سے ایک حوالہ پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے 1335ھ میں ظہور مہدی کی خبر دی ہے۔پھر صفحہ 56 میں الم کے میم سے ظہور مہدی کی طرف اشارہ لیا ہے کہ امام مہدی 1340 ھ میں ظاہر ہو جائے گا۔چنانچہ 1340 ھ کے سال کے ساتھ مسلمانوں کو بہت امیدیں رہیں یہاں تک کہ یہ سال گذر گیا۔ملاحظہ ہو کس حوالہ نمبر 53: کتاب الا مر صفحہ 41-56 مطبوعہ 1913 ء درویش پر لیس دہلی خواجہ حسن نظامی صاحب کے زمانہ میں حضرت مرزا غلام احمد قادیانی صاحب مسیح و مہدی کا دعوی فرما چکے تھے اور آپ کی تائید میں 1311ھ میں رمضان کے مہینہ میں خاص تاریخوں میں چاند سورج گرہن کا نشان بھی ظاہر ہو چکا۔مگر چونکہ خواجہ حسن نظامی صاحب کو اپنی گدی چھوڑ کر حضرت مرزا صاحب کو ماننے کی توفیق نہ ملی اس لئے اپنے مریدوں کو مزید انتظار کی طفل تسلیاں دے کر ٹال مٹول کرتے رہے مگر کب تک؟ چودھویں صدی کے جو سال 1335 یا 1340 انہوں نے اپنے اندازے سے بتائے ان میں بھی کوئی اور مہدی نہ آیا۔مگر چودھویں صدی میں مہدی کے آنے پر خواجہ صاحب قائم رہے۔جس کے لئے میدان میں ایک ہی مدعی ہیں اور وہ ہیں حضرت مرزا غلام احمد قادیانی مسیح موعود و مہدی معہود علیہ السلام !!