چودھویں اور پندرھویں صدی ہجری کا سنگم

by Other Authors

Page 115 of 296

چودھویں اور پندرھویں صدی ہجری کا سنگم — Page 115

115 چاند وسورج گرہن سورج اور چاند گرہن اور قانون قدرت میں اس کی تاریخیں چاند گرہن اور سورج گرہن کا چاند سورج اور زمین کی گردش اور مینوں کی رفتار کے ساتھ تعلق ہے۔چاند زمین کے گرد گردش کرتا ہے اور زمین اپنے چاند کے ساتھ سورج کے گرد گردش کرتی ہے۔جب چاند گردش کرتے کرتے سورج اور زمین کے درمیان حائل ہو جائے تو اس کے نتیجہ میں سورج کی شعاعیں زمین پر نہیں پہنچتیں تو اسے سورج گرہن کہتے ہیں۔چاند کی گردش کی جو رفتار مقرر ہے اس رفتار سے گردش کرتے ہوئے چاند تین دنوں میں یہ فاصلہ طے کرتا ہے۔یعنی قمری مہینے کی 27-28۔29 تاریخوں کو۔27 تاریخ سے پہلے موجودہ رفتار کے مطابق سورج کو گرہن نہیں لگ سکتا۔اسی طرح قمری مہینہ کی 29 تاریخ کے بعد بھی یعنی 30 تاریخ کو سورج کو گرہن نہیں لگ سکتا کیونکہ ان ایام میں چاند سورج اور زمین کے درمیان نہیں ہوتا۔اسی طرح جب چاند گردش کرتے کرتے زمین کے دوسری طرف چلا جاتا ہے اور چاند اور سورج کے درمیان زمین آجاتی ہے تو چاند پر سورج کی شعاعیں نہیں پڑتیں جس کے نتیجہ میں چاند تاریک ہو جاتا ہے اور اسے چاند گرہن کہا جاتا ہے۔اور مقررہ رفتار کے مطابق یہ فاصلہ تین دنوں میں طے ہوتا ہے۔یعنی قمری مہینے کی 13-14-15 تاریخوں کو۔13 تاریخ سے پہلے اور 15 تاریخ کے بعد چونکہ چاند زمین اور سورج ایک قطار میں نہیں ہوتے اس لیے چاند کو گرہن نہیں لگ سکتا۔ان تاریخوں سے ہٹ کر چاند اور سورج کو تب ہی گرہن لگ سکتا ہے جب چاند اور سورج کی گردش کی رفتار یا تیز ہو جائے یا کم ہو جائے اور ایسا ہونا خلاف قانون قدرت ہے۔