چودھویں اور پندرھویں صدی ہجری کا سنگم

by Other Authors

Page 252 of 296

چودھویں اور پندرھویں صدی ہجری کا سنگم — Page 252

متفرق اشعار 252 مسیح و مہدی کا شدت سے انتظار اس دور کے فلسفی شاعر علامہ اقبال بھی مہدی کے منتظر نظر آتے ہیں۔لکھتے ہیں :- دنیا ہو کو ہے اس مہدی برحق کی ضرورت جس کی نگہ زلزلة عالم افکار ( مهدی بر حق از ضرب کلیم صفحہ 36 - مطبع اظہار سنز پرنٹرز لا ہور ) اے وہ کہ تو مہدی کے تخیل نومید نہ کر آہوئے مشکیں ނ ہے بیزار ختن کو مهدی از ضرب کلیم صفحہ 47 - مطبع اظہار سنز پرنٹرز لا ہور ) پھر کہتے ہیں :- سوار اشہب دوراں بیا فروغ ديدة امکاں بیا کہ اے شہسوار زمانہ ! جلد تشریف لائیے اور اسے دنیا کی آنکھوں کی رونق ! جلد ظاہر ہو۔( مثنوی اسرار خودی مرحله سوم نیابت البی از اسرار ورموز صفحہ 51۔شیخ غلام علی اینڈ سنز لاہور 1964) 1912ء میں اخبار وطن میں ایک دردانگیز نظم شائع ہوئی۔جس کا پہلا شعر یہ تھا:۔ظهورت شتاب گن صاحب الزمان یا عالم زدست رفت تو یا در رکاب من یعنی اے صاحب الزمان جلد ظہور فرمائیے کیونکہ جہان ہاتھ سے گیا جلد تیار ہوئے۔( اخبار وطن 1912 ء علی گڑھ انسٹی ٹیوٹ ) جناب اثر بخاری نے شیعہ رسالہ معارف اسلام ” صاحب الزمان نمبر“ میں ایک نظم ” آئیے کے عنوان سے لکھی ہے۔جس میں بے چین ہوکر مہدی منتظر کو پکارا ہے۔لکھتے ہیں:۔اے جانشین احمد مختار آئے اے ورثه دار حیدر کرار آیئے