چودھویں اور پندرھویں صدی ہجری کا سنگم

by Other Authors

Page 212 of 296

چودھویں اور پندرھویں صدی ہجری کا سنگم — Page 212

212 عکس نمبر :64 علامات مسیح و مہدی اور چودھویں صدی Caribbean Sea (1) Limon Bay Gatun Dam (2) Gatun Locks Lake Madden PANAMA Gatun 3 Lake Panama Canal 4 Chagres River Culebra Cut Centennial Bridge Pedro Miguel 6 Miraflores Locks 7 Panama City PANAMA 10 20 Km Pacific Ocean نقشہ نہر پانامہ تعارف : نہر پانامہ ایک بحری نہر ہے جس کے ذریعے بحری جہاز بحر اوقیانوس اور بحر الکاہل کے درمیان سفر کر سکتے ہیں۔اس نہر کو دنیا کے 7 عجائبات میں سے ایک قرار دیا جاتا ہے۔اس کی تعمیر سے قبل بحری جہاز براعظم جنوبی امریکا کے گرد چکر لگا کر بحر الکاہل میں داخل ہوتے تھے۔نہر کی تعمیر کے بعد نیویارک سے سان فرانسسکو کے درمیان بحری فاصلہ 9 ہزار 500 کلومیٹر (6 ہزار میل ) ہو گیا جو اس سے قبل 22 ہزار 500 کلومیٹر (14 ہزار میل) تھا۔اس جگہ نہر کی تعمیر کا منصوبہ 16 ویں صدی میں سامنے آیا تاہم اس پر تعمیر کا آغاز فرانس کی زیر قیادت 1880ء میں شروع ہوا۔اس کوشش کی ناکامی کے بعد اس پر امریکہ نے کام مکمل کیا اور 1914ء میں اس نہر کو کھول دیا گیا۔77 کلومیٹر (48 میل ) طویل اس نہر کی تعمیر میں کئی مسائل آڑے آئے جن میں ملیریا، یرقان کی وباء زمینی تو دے گرنا شامل ہیں۔اس نہر کی تعمیر کے دوران اند از 271 ہزار 500 مزدور ہلاک ہوئے۔آج نہر پانامہ دنیا کے اہم ترین بحری راستوں میں سے ایک ہے جہاں سے ہر سال 14 ہزار سے زائد بحری جہاز گذرتے ہیں جن پر 203 ملین ٹن سے زیادہ سامان لدا ہوتا ہے۔اس نہر سے گذرنے کا دورانیہ تقریبا 9 گھنٹے ہے۔نہر کو Lock & Dam System طرز پر تعمیر کیا گیا ہے۔نہر Gatun Locks ، Pedro Miguel Locks، Miraflore Locks کے علاوہ Gatun Dam اور دو جھیلوں Gatun Lake اور Miraflore Lake پر مشتمل ہے۔جھیلوں کی دونوں جانب دروازے(Locks) نصب کیے گئے ہیں جن میں پانی کو کم یا زیادہ کر کے بحری جہاز کو جھیل کی سطح پر لایا جاتا ہے اس طرح جہاز جھیل عبور کر کے دوبارہ نہر اور بعد ازاں سمندر میں پہنچ جاتا ہے۔