چودھویں اور پندرھویں صدی ہجری کا سنگم — Page 19
19 دیباچہ ( نقش ثانی ) دیباچہ ( نظر ثانی واضافہ شدہ ایڈیشن) 1980 ء میں چودھویں صدی ہجری کے اختتام اور پندرھویں صدی کے آغاز پر حضرت مرزا طاہر احمد صاحب (اس وقت صدر مجلس انصار اللہ پاکستان) کی خاص تحریک اور اعانت سے خاکسار کی کتاب ” ، مجلس انصار اللہ کی طرف سے شائع ہوکر مقبول عام ہوئی۔فالحمد للہ سالانہ اجتماع انصار اللہ کے موقع پر کتاب کا پہلا ایڈیشن ختم ہوتے ہی دوبارہ شائع کرنا پڑا۔مجھے یاد ہے اس وقت مکرم محمود احمد صاحب صدر مجلس خدام الاحمدیہ ( جن کی عاملہ میں عاجز کو بطور مہتم تربیت خدمت کی توفیق مل رہی تھی) نے بے ساختہ تبصرہ فرمایا کہ: ”ہو تم خدام میں اور کتاب انصار کی طرف سے شائع کروادی۔ان کی خدمت میں مؤدبانہ وضاحت کی کہ یہ جملہ کام حضرت مرزا طاہر احمد صاحب نے ذاتی دلچسپی ، خصوصی توجہ اور حوصلہ افزائی سے مکمل کروایا ہے۔ورنہ من آنم کہ من دانم اس کتاب کے نایاب ہونے کے بعد بھی مانگ رہی مگر بوجوہ مزید اشاعت نہ ہوسکی۔حال ہی میں میرے عزیز دوست برادرم مکرم نصیر احمد قمر صاحب ایڈیشنل وکیل الاشاعت لنڈن نے ذاتی طور پر توجہ دلائی کہ اس کتاب پر نظر ثانی کے بعد میسر حوالہ جات کے بہتر عکس مہیا ہو جائیں تو زیادہ مناسب ہے۔اللہ تعالی جزا دے ابن فضل صاحب کو جن کے خصوصی تعاون سے یہ کام پایہ تکمیل کو پہنچ رہا ہے۔ان کے ساتھ عزیزم ابو فاضل بشارت صاحب نے پروف ریڈنگ، تلاش حوالہ جات اور نظر ثانی میں تعاون کیا۔فجز اھم اللہ احسن الجزاء چالیس برس بعد اس کتاب کے نقش ثانی میں ایڈیشن اول میں 18 کتب کے 25 حوالہ جات کے 36 عکس کے مقابل پر مزید 38 کتب کے 49 اضافی حوالہ جات کے 116 عکس شامل ہیں۔اس طرح کل 74 حوالہ جات کے 152 عکس شامل کتاب ہیں جن میں درج ذیل اضافے قابل ذکر ہیں :۔1 - قرآن کریم میں امام مہدی کے ظہور سے متعلق آغاز کتاب میں متعلقہ آیات کے تراجم اور